بنگلہ دیش میں تعطل ختم کرنے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

بنگلہ دیش میں تعطل ختم کرنے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات


ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
بنگلہ دیش کی سیاست نے آج دلچسپ موڑ اختیار کیا ہے کیونکہ برسراقتدار عوامی لیگ اور اہم اپوزیشن بی این پی نے آنے والے انتخابات کے مسئلہ پر تعطل کے دوران کل رات خفیہ طور پر ملاقات کی ۔ عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری اورریاستی وزیر سید اشرف الاسلام مے 45منٹ تک بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر سے ایک اپوزیشن رکن پارلیمنٹ کی رہاش گاہ پر ملاقات کی ۔ خانگی ٹی وی چیانل اور اخباروں نے اپنے آن لائن ا یڈیشن میں بتایا ہے کہ یہ ملاقات کل رات تقریبا نصف شب کو ہوئی تاہم عالمیگر نے اطلاعات کی تروید کی جبکہ فریقین کے کئی ایک ذرائع نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر حکومت کے نظام کے مسئلہ پر یہ ملاقات ہوئی ہے ۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے سوال پر عالیمگر نے کہا کہ معاف کیجئے گا میں آپ حضرات (صحیفہ نگاروں ) کو خوش نہیں کرسکتا ۔ ہمارے مابین کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے تاہم سینئر بی این پی قائدنے اس اجلاس کی توشیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی اہم پیشترفت کے بغیر ختم ہوگئی ۔ اخبار ڈیلی اسٹار نے بی این پی کے اعلی پالیسی سازااسٹانڈنگ کمیٹی کے رکن اے ایس ایم حنان شاہ کے حوالے سے کہا کہ میں نے بھی سنا کہ اجلاس منعقد ہوا ہے تاہم کوئی قابل لحاظ پیشتر فت نہیں ہوئی ۔
Bangladesh: Two major parties hold secret dialogue to end deadlock

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں