ایران نیوکلیر معاملت پر مشرق وسطیٰ کے عوام کی نیند حرام - سعودی مشیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

ایران نیوکلیر معاملت پر مشرق وسطیٰ کے عوام کی نیند حرام - سعودی مشیر


ریاض
(رائٹر)
سعودی عرب کے خارجہ پالیسی کے مشیر نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان نیو کلیر معاملت پر مشرق وسطی میں رہنے والے عوام کی نیند حرام ہوگئی ہے ۔ مشیر نے کہا کہ سعودی عرب نے سرکاری طور پر اس معاملت کے تعلق سے کوئی تبصرہ کا اظہار نہیں کیا ہے کیونکہ مغربی ممالک نے اس معاملت کے تحت ایران کے نیو کلیرپروگرام پر تحدیدات عائد کرتے ہوئے معاشی طور پر پابندیوں کو رعایت دیں گے ۔ سعودی عرب کی شوری کونسل کے صدر نشین عبداللہ العسکر نے کہا کہ انہیں ان کی جانب سے سرکاری طور پر تبصرہ سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے مگر میں شخصی طور پر متفکر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ایران اپنے نیو کلیر پروگرام کے لئے کچھ دے گا تاکہ علاقائی سیاست کے لئے بڑی طاقتوں سے کچھ حاصل کیا جاسکے اور میں ایران کو خظہ میں مزید گنجائش یا آزادی دینے پر تشویش میں مبتلا ہوں ۔ قبل ازیں سعودی عرب نے خبر دار کیا ہے کہ ایران کے نیو کلیر تنازعہ کے حل کے لیے جاری مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ریاض خاموش نہیں رہے گا ۔ نیز ایران کے نیوکلیر مسئلے کے حل میں ناکامی کی ضمرات کی ذمہ داری مغرب بالخصوص امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں پر عائد ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں متعین سعودی سفیر پرنس محمد بن نواف بن عبدالعزیز نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ گروپ 6کو ایران کے نیوکلیر پروگرام کا فوری حل تلاش کرنا چاہیے اور تہران کو ایٹمی اسلحہ کی تیاری سے ہر قیمت پر روکنا چاہیے۔ اگر امریکہ اور برطانیہ ایران کے نیوکلیر خطرے کو نکیل ڈالنے میں ناکام رہے تو ریاض خاموش نہیں رہے گا بلکہ ایران کے نیوکلیر خطرے سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرے گا ۔
Region will lose sleep over Iran deal: Saudi adviser

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں