09/نومبر رائے پور ایجنسیاں
وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے بی جے پی کے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ،بی جے پی سیکولرازم کا ڈھونگ کررہی ہے ۔ اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کی طرح سستی سیاست کا کھیل نہیں کھیلا ۔ بی جے پی کی وجہ سے چھتیس گڑھ پسماندگی کا شکار ہوگیا ہے۔ بی جے پی کا خمیر ہی دراصل فرقہ پرست ہے، لیکن و ہ سیکولر ہونے کا ڈھونگ کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ بی جے پی لیڈر اپنے مخالفین پر گھٹیا زبان کا استعمال کرتے ہوئے حملے کررہے ہیں، لیکن کانگریس اس کے جواب میں شائستگی کا دامن ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ چھتیس گڑھ میں کانگریسی لیڈروں پر نکسلائٹس حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ریاست میں بی جے پی کے دور اقتدار میں سیکوریٹی کی صورت حال تباہ وبرباد ہوکر رہ گئی ہے۔ نکسلائٹس کے خطرہ سے نکلنے میں حکومت ناکام ثابت ہوگئی۔By pretending to be secular, BJP fooling people: PM in Chhattisgarh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں