آندھرا پردیش حکومت بچوں کیلئے معیاری فلموں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

آندھرا پردیش حکومت بچوں کیلئے معیاری فلموں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں

ریاستی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ وسنیما ٹو گرافی ڈی کے ارونا نے آج کہا کہ آندھرا پردیش حکومت ،ایسے فلم سازوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہے گی جو تمام عمر کے بچوں کی ذہنی وجسمانی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری فلمیں بنائیں گے۔ فلم فیسٹول کے انعقاد کا مقصد ملک بھر سے بالخصوص دیہی علاقوں کے بچوں کی اس میں شرکت کو یقینی بنانا اور انہیں دنیا کی بہتر فلموں کے مشاہدہ کرانے کے مواقع فراہم کرناہے۔ ان مواقع سے بچوں کو روشناس کرانے کے مقصد کے تحت حکومت ہر دو سال میں ایک بار انٹر نیشنل چاڈرنس فلم فیسٹول منقعد کرتی ہے ۔ شہر حیدرآباد ہر دو سال میں ایک بار فیسٹول کے لیے ایک مشہور مقام بن چکاہے۔ پہلی بار یہاں 1995میں فیسٹول کا انقعاد عمل میں لایا گیا ۔ تب سے حکومت ، چلڈ رنس فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی ہمت افزائی کررہی ہے۔ ڈی کے ارونا نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ تجارتی اغراض کے بجاائے تفریحی اور بچوں کی شخصیت سازی کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری فلمیں بنائیں ۔ تب سے حکومت فلمسازوں کو ممکنہ مراعات دینے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر حیدر آباد میں14تا12نومبر منعقد شدنی 18ویں چلڈرنس فلم فیسٹول میں پہلی بار 3Dفلمیں دکھائی جائیں گی۔ ملک کے مختلف مقامات بالخصوص ریاست کے دیہی علاقوں سے اس فیسٹول میں شرکت کرنے والے بچوں کی صحت ، سیکوریٹی ، علاج و معالجہ اور حمل ونقل کے نقائص سے پاک انتظامات کیے جائیں گے۔ ان تمام بچوں کو تھری اسٹار ہوٹلوں میں ٹھرایا جائے گا،، جوابتک پہلا اور منفرد تجربہ رہے گا ۔ اس فیسٹول کی خاص بات یہ رہے گی کہ اس فیسٹول کے لیے ہر ضلع سے 5بچوں کا انتخاب کیا جائے گا اور روزانہ دو بچوں کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ حکومت نے اس فیسٹول کے کامیاب انصرام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اس کی مناسب تشہیر کے لیے بھی جدوجہد کی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں کئی فلمیں دکھائی گی اور میڈیا سنٹر کی سہولت رہے گی۔ ان بچوں کے لیے والینٹرس اور اسکارٹ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان طفل شرکاء کی رہنمائی کے لیے جو ملک کے مختلف حصوں سے نمائندگی کریں گے، دوروزہ تربیتی پروگرام منقعد کیا جائے گا ۔ دریں اثناء ڈائر کٹر دوردرشن (نیوز)سبرامینن نے کہا کہ حیدرآباد میں14تا20نومبر منقعد شدنی 18ویں فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے ایک لاکھ بچے اور سینکڑوں فلم پوفیشنلس کی شرکت متوقع ہے۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سبرامنین نے کہا کہ اس فیسٹول کے دوران 200سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔ گولڈن ایلیفنٹ سے مشہور انٹر نیشنل چلڈ رنس فلم فیسٹول آف انڈیا کو (آءئی سی ای ایف آئی ) ہر دو سال میں ایک بار منقعد کیا جاتا ہے ۔ سات دنوں تک رہنے والے اس فیسٹول میں مختصر ، لیو ایکشن اور انمیشن فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ اسی دوران ورکشاپ اور اوپن فوکس پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، جس کا مقصد ان بچوں میں مخفی اداکاری کے جوہر کو پروان چڑھاناہے۔

AP to facilitate quality children film producers and directors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں