پورٹل کے خلاف مقدمہ ہتک عزت دائر کرنے عام آدمی پارٹی کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

پورٹل کے خلاف مقدمہ ہتک عزت دائر کرنے عام آدمی پارٹی کا ارادہ

عام آدمی پارٹی(اے اے پی)نے آج دہلی اسمبلی انتخابات سے اپنے ان امیدواروں کودستبردارکرانے کے امکانات کومستردکردیاجن کے تعلق سے ایک جاسوسی کارروائی کی گئی ہے۔اے اے پی نے کہاہے کہ امیدواروں کے خلاف کوئی بھی کارروائی،فطری انصاف کے تقاضوں کے مغائرہوگی کیونکہ جن سی ڈیزمیں ان امیدواروں کونامناسب حالت میں دکھاگیاہے۔ان(سی ڈیز)میں توڑجوڑکی گئی ہے اور متعلقہ ویب پورٹل نے سی ڈیزکوغیرایڈٹ شدہ فراہم کرنے سے انکارکردیا۔یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگاکہ"میڈیاسرکارڈاٹ کام"کے مبینہ اسٹنگ آپریشن(جاسوسی کاروائی)میں اے اے پی کے بعض امیدواروں کو مبینہ طورپرغیرقانونی طریقوں سے رقم قبول کرنے کے الزامات کا سامناہے۔ارون کجریوال کی زیرقیادت پارٹی نے کہاکہ اس کے امیدواروں کوبدنام کئے جانے کے خلاف یہ پارٹی'فوجداری ہتک عزت کیس'دائرکرے گی۔اے اے پی نے الیکشن کمیشن سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ غیرایڈٹ کردہ سی ڈی کے مشمولات کاجلدازجلدجائزہ لے اور"اگران سی ڈیزمیں کسی امیدوار کو کسی غلطی کامرتکب پایاجائے توایسے امیدوار کو مقابلہ سے دستبردارکرادیاجائے گا"۔یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگاکہ میڈیاپورٹل نے اے اے پی کے سینئر قائدین بشمول شاذیہ علمی اورکماروشواس پرایک اسٹنگ آپریشن کرنے کادعوی کیاتھااورالزامات لگایاتھاکہ یہ افراد۔غیرقانونی طریقوں سے فنڈس اکٹھاکرنے میں ملوث رہے ہیں۔سی ڈی جاری یونے کے بعداے اے پی نے ان الزامات کی تحقیقات ایک داخلی پیانل کے ذریعہ شروع کی اوراس پیانل نے محولہ پورٹل سے سفارش کی کہ وہ اے اے پی کو غیرایڈٹ کردہ سی ڈی فراہم کرے تاکہ مناسب کارروائی کی جائے۔اے اے پی لیڈریادونے یہاں اخبارنویسوں کو بتایاکہ"سی ڈی کاکئی بارجائزہ لینے کے بعد ہمیں کئی مقامات پرنواقص دیکھے جن کی جانچ غیرایڈٹ کردہ فوٹیج دیکھنے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔اگرہم غیرایڈٹ کردہ سی ڈی کاجائزہ لئے بغیر کوئی کارروائی کرے تویہ اقدام فطری انصاف کے تقاضوں کے مغائرہوگااس لئے ہم نے کسی بھی امیدوارکودستبر دارنہ کرانے کافیصلہ کیاہے۔"پریس کانفرنس سے یادوکے خطاب کے موقع پروہ امیدواربھی ان کے اطراف جمع تھے جن کے نام سی ڈی میں آئے ہیں۔پارٹی قائدین سنجئے سنگھ،منیش سسوڈیا،پرشانت بھوشن،شاذیہ علمی،پنکج گپتانے بھی کہاکہ پورٹل کے خلاف فوجداری ہتک عزت مقدمہ دائرکیاجائے گا۔یادونے کہاکہ"ہم،بعض نیوزچیانلوں کے خلاف نیوزبراڈکاسٹرس اسوسی ایشن(این بی اے)اورپریس کونسل آف انڈیاسے بھی شکایت کریں گے۔

AAP to file criminal defamation case against portal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں