19/نومبر نئی دہلی آئی۔اے۔این۔ایس
عام آدمی پارٹی(اے اے پی) لیڈر اروند کجریوال نے آج کہاکہ ہندوستان بخلاف انسداد رشوت ستانی(آئی اے سی)تحریک کے دوران جمع کردہ فنڈس،انتخابات سے متعلق مقاصد کے لئے استعمال نہیں کئے گئے اوریہ بات اناہزارے کو ایک سے زائدباربتائی جاچکی ہے۔کجریوال نے ایک ٹی وی نیوزچیانل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ آئی اے سی تحریک کے دوران حاصل کردہ فنڈس کے بارے میں کئی بارآڈٹ کیاگیا۔میں کسی بھی تحقیقات وجانچ کاسامنا کرنے تیارہوں لیکن اب یہ کام،عوام کے سامنے ہوناچاہئے۔"اناہزارے واقف تھے کہ کس طریقہ سے ان فنڈس کو استعمال کیاگیا۔ہم نے کئی باراس بارے میں اناکوبتایاہے۔اے اے پی لیڈرکے اس جواب سے قبل سماجی کارکن اناہزارے نے ایک مکتوب لکھتے ہوئے وضاحت چاہی تھی کہ مذکورہ تحریک کے دوران سم کارڈس کی فروخت کے ساتھ جمع کردہ فنڈس کے استعمال کے بارے میں بتایاجائے۔کجریوال نے کہ"اگرمیں فنڈس کے غلط استعمال کاخاطی پایاجاؤں تومیں،انتخابی مقابلہ نہیں کروں گا"۔قبل ازیں اناہزارے نے کہاتھاکہ"مجھ سے کہاگیاہے کہ ہندوستان بخلاف رشوت ستانی تحریک کے دوران میرے نام پرجاری کردہ سم کارڈس کی فروخت سے فنڈس جمع ہوئے تھے۔اس سے میراکوئی تعلق نہیں ہے۔چونکہ میں نے یہ محسوس کیاتھا کہ میرے نام کاغلط استعمال کیاجارہاتھاتومیں نے وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک مکتوب لکھا۔دولت سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔بس میرے نام کاغلط استعمال نہیں ہوناچاہئے"۔ہزارے نے یہ بھی کہاتھاکہ وہ کسی بھی پارٹی کے لئے انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کجریوال کے اس دعوی پر بھی اعتراض کیاتھاکہ وہ(کجریوال)آئندہ29دسمبرکورام لیلامیدان میں جن لوک پال بل منظور کریں گے۔ہزارے نے کہاکہ ایسے بلر،صرف پارلیمنٹ ہی میں منظور کئے جاسکتے ہیں۔تاہم کجریوال نے کہاکہ"ہم یہ بل منظور کریں گے جیساکہ ریاست اترکھنڈنے لوک ایوکت بل منظورکیاہے"۔AAP has not used IAC funds for election: Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں