ہائیکورٹ کی ہدایات پر عام آدمی پارٹی کیخلاف تحقیقات - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

ہائیکورٹ کی ہدایات پر عام آدمی پارٹی کیخلاف تحقیقات - شنڈے

وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کو بیرونی فنڈس کی مبینہ وصولی کے بارے میں تحقیقات حکومت کی پہلی نہیں ہے بلکہ دہلی ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد یہ حکم دیاگیاہے۔انھوں نے تحقیقات کااعلان کرنے کے ایک دن بعد نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم نے دہلی ہائیکورٹ کے علم میں یہ معاملہ آنے اور ہدایات جاری کئے جانے کے بعد تحقیقات کا حکم دیاہے۔دہلی ہائیکورٹ نے23اکتوبر کو مرکز سے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کاازسرنوجائزہ لے تاکہ پارٹی کے قیام کے بعد اسے موصول ہونے والے فنڈس کے ذرائع کاپتہ چلایاجاسکے۔جسٹس پردیپ ندرجوگ اور جسٹس وی کے راؤ پرمشتمل بنچ نے مرکزسے کہاکہ وہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کا جائزہ لینے کے بعد10دسمبر تک اسے مطلع کرے۔شنڈے نے کہاکہ وزارت داخلہ کے بیرونی شہریوں کے ڈیویژن نے بیرونی زرمبادلہ ریگولیشن ایکٹ(ایف سی آراے)کے تحت عام آدمی پارٹی کو تفصیلی سوال نامہ روانہ کیاہے۔ہم انکے جواب کے منتظر ہیں۔وزیرداخلہ نے کل کہاتھاکہ کئی شکایات موصول ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے خلاف انکوائری کا حکم دیاگیاہے۔عام آدمی پارٹی نے حکومت پرالزام عائد کیاہے کہ وہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اس کا پیچھا کررہی ہے اوراس نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف مماثل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Probe on Aam Aadmi Party funding ordered on High Court directives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں