مصر میں اخوان المسلمون کی 22 خاتون ارکان گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

مصر میں اخوان المسلمون کی 22 خاتون ارکان گرفتار

مصر میں معزول صدر محمدمرسی اور اسلامی گروپ کے دیگر 14ارکان کے مقدمہ کے آغاز سے 4روز قبل اخوان المسلمون کی 22خاتون ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایک سیکوریٹی عہدیدار نے آج یہ بات کہی۔ سیکوریٹی فورسس نے 3جولائی کو فوج کی جانب سے محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد ہزاروں اسلام پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک روڈ میاپ کاوعدہ کیا گیا ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا باعث ہوگالیکن وہ خاص طور پر اتنی بڑی تعداد میں شاذو نادر ہی مسلم خواتین کو گرفتار کرتے ہیں۔ مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں ایک سینئر سیکوریٹی عہدیدار ناصر العبد نے کہا کہ گرفتار کردہ خواتین کے خلاف احتجاجات کے دوران ٹریفک کو درہم برہم کرنے طاقت کا استعمال اور ایک قانون شکن گروپ کی رکنیت اور غیر قانونی ورقیے تقسیم کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ان مشتبہ خواتین کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے کہا ہے کہ گرفتار کردہ خواتین کی عمریں 15اور 25سال کے درمیان ہیں۔ انھیں کل صبح حراست میں لیا گیا تھا۔ اسی دوران قاہرہ سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ مصر میں اقتدار سے بے دخل کئے گئے سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں نے آج سے 4نومبر کو ہونے والی ان کے مقدمہ کی سماعت ہر روز احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصر میں پہلی مرتبہ آزادانہ طور سے متنخب صدر محمد مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں فوج کے ذریعہ اقتدار سے بے دخل کیا جانا آمرانہ حکومت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے جبکہ اس کے جواب میں فوج نے یہ کہا ہے کہ اس نے عوام کی خواہش اور اس کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مرسی کے خلاف کارروائی کی تھی۔

Egypt Detains 22 Women Members Of Muslim Brotherhood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں