ساحلی اضلاع میں بارش کا قہر جاری ۔ فوت شدگان کی تعداد 42 ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-28

ساحلی اضلاع میں بارش کا قہر جاری ۔ فوت شدگان کی تعداد 42 ہو گئی

ریاست میں گذشتہ پانچ دنوں سے مسلسل بارش کے باعث زبردست تباہی ہوئی ہے۔بارش سے مربوط واقعات میں تاحال42اموات ہوئی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریبا8لاکھ ہسیکٹیررقبہ پر فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پانچ افراد لاپتہ ہیں۔ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ قائم ہونے اور شمال مشرقی مانسون کے باعث سیلاب سے بتاہی مچی ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ84,769افراد کومحفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔عوام کو راحت پہنچانے اور سہارادینے کے لئے225راحت کاری کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ریاستی حکومت نے580میڈیکل ٹیموں کو شدیدبارش سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لئے تعینات کیاہے ۔شدید بارش سے7.99لاکھ ہسیکٹیر رقبہ پردھان،مکئی،مونگ پھلی،گنا،چنا،تمباکو،اور باغبانی کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔1020چھوٹے آبپاشی تالابوں میں شگاف پڑگئے ہیں۔4047.50کلومیٹر طویل سٹرک تباہ ہوگئی ہے۔ریاست کے متعدد حصوں میں مسلسل بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔کئی رہائشی علاقوں میں جو نشیب میں ہیں پانی جمع ہوگیا ہے زراعت کو زبردست نقصان ہوا ہے اور ذرائع حمل ونقل ٹھپ ہوگئے ہیں۔ شدید بارش سے سریکا کولم میں و مسادھرا، بہودا اور کئی چھوٹی ندیوں میں طغیانی ہے۔وشا کھا پٹنم سے موصولہ اطلاع کے بمو جب شدید بارش سے شمالی ساحلی اضلاع سریکا کولم، وزیا نگرم اور وشاکھاپٹنم کے کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے حمل و نقل اور برقی سر براہی بھی متاثر ہے۔ بارش کے باعث پٹریاں زیر آب ہیں کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری زرائع کے بمو جب ساحلی اضلاع وشاکھا پٹنم ، وزیا نگرام اور مغربی گوداوری میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کنوری پالم میں 276ملی میٹر ، پسو پارٹی ریگو میں 213ملی میٹر ، کاسم کوٹا میں 190ملی میٹر ، انکاپلی میں 183ملی میٹر، پدا تاڑے پلی میں 180ملی میٹر، ایس کوٹہ میں 155ملی میٹر بارش کا ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران ریلوے پٹریوں کے زیر آب آنے سے وشاکھا پٹنم اور وجئے واڑہ کے درمیان مختلف ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے یا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے بمو جب وشاکھا ایکسپریس اور بھوبنیشور ۔ یشونت پور ایکسپریس کو آج منسوخ کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں