دیانتدار عہدیداروں کا تحفظ کیا جائے - آئی اے ایس آفیسر اسوسی ایشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

دیانتدار عہدیداروں کا تحفظ کیا جائے - آئی اے ایس آفیسر اسوسی ایشن

Sanjay-R-Bhoos-Reddy
سابق سکریٹری وزرات کوئلہ پی سی پاریکھ کے خلاف سی بی آئی کی ایف آئی آر کے بعد آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے فیسلہ کیا ہے کہ حکومت کے اعلی حکام سے رجوع ہوا جائے اور دیانتدارانہ فیصلے کرنے والے بیور کریٹس کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے۔ سنٹرل آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن کے سکریٹری سنجے آر بھوس ریڈی نے پی ٹی آئی کو بتا یا کہ ہم اعلی سطح پر نمائندگی کرنے والے ہیں۔ جو عہدیدار دیانتدار ہیں اور مفاد عامہ میں دیانتدارانہ فیصلے کرتے ہیں انہیں ستا یا نہیں جانا چاہئے۔ ان کے تحفظ کے ضروری اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تحقیقاتی ایجنسیاں کسی بھی عہدیدار کے خلاف اس بنیاد پر معاملہ درج کرسکتی ہیں کہ اس نے ایسا فیصلہ کیا جس سے کمپنی یا افراد کو فائدہ پہنچتا ہو۔ ریڈی نے کہا کہ اسوسی ایشن کے تمام ارکان کو اس بات پر بڑی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بدعنوان ہے تو اسے برقی کے کھمبے پر سولی سے لٹکا دیا جائے، لیکن دیانتدار عہدیداروں کا تحفظ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم ،مملکتی وزیر پرسونل ، معتمد کابینہ اور معتمد محکمہ پر سونل سے اس سلسلہ میں نمائندگی کریں گے۔ ضروری ہو ہم صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے۔ اسوسی ایشن ارکان نے کل ایک اور مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا۔ آئی اے ایس آفیسرس باڈی نے حال میں اپنا دستور بھی تبدیل کرلیا تاکہ ملک بھر میں مرکزی و ریاستی محکموں میں کام کرنے والے تمام آئی اے ایس عہدیداروں کا احاطہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہی حفاظتی اقدامات دیگر سرویسیس جیسے آئی پی ایس اور آئی ایف ایس ( فاریسٹ) کے لیے بھی چاہتے ہیں۔ آئی پی ایس اور آئی ایف او ایس اسوسی ایشن نے بھی پاریکھ کی تائید کی ہے۔ آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے تجویر کیا ہے کہ کسی بھی ایسے عہدیدار کو معاوضہ ادا کیا جاے جس کا کسی کیس میں نام لیا گیا ہو اور عدالت یا اعلی اتھاریٹی نے اسے بعد ازاں بری کیا ہو۔

Coalgate: IAS officers' body seeks safeguard for bureaucrats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں