آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ کا طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ کا طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اتوار کو سری کا کولم ضلع کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا ۔چیف منسٹرحیدر آباد سے بذریعہ طیارہ وشاکھاپٹنم پہنچے ۔بعد ازاں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سری کا کولم روانہ ہوئے۔ 12اکتوبر کو اڑیسہ کے ساحل کو عبور کرنے والے طوفا ن فائیلیین سے متاثرہ فصلوں کا انہوں نے معائنہ کیا ۔چیف منسٹر نے بعض مواضعات کا بھی دورہ کیا اور ماہی گیروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی۔انہوں نے 40کڑور روپئے کا اعلان کیا ۔چیف منسٹر نے موضع کی ترقی کے لئے 5کروڑ کا اعلان کیا ۔چیف منسٹر نے کسانوں کو بھی تیقن دیا کہ انہیں فصل کے نقصان کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ناریل کے کسانوں کو اضافی معاوضہ ادا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اچاپورم میں چیف منسٹرنے ایک اجلاس عہدیداروں کے ہمراہ منعقد کیا اور طوفان سے متاثرہ علاقہ میں راحت کاری اور باز آبادی کاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ یو این آئی کے بمو جب چیف منسٹر آندھرا پردیش کرن کمار ریڈی نے آج دوبارہ کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کے خلاف ہیں۔ طوفان فائلین سے متاثرہ ضلع سریکا کولم کا فضائی سروے کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا وہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی مخالفت کریں۔ چیف منسٹر نے ہائی کمان کے فیصلے پر کھلے عام تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم تلنگانی کی تشکیل کو روک دیں گے۔ عوام کو چاہئے کہ متحدہ ریاست آندھر ا پردیش کے لیے جد وجہد کریں۔ تلنگانہ کے کانگریس قائدین ان کی برخاستگی کا مطالبہ کرر ہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی حمایت کرنے پر بھی کرن کمار ریڈی کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ ملازمیں کی ہڑتال گذشتہ ہفتہ ختم ہوئی۔

Cyclone Phailin: Andhra Pradesh Chief Minister visits flood-hit Srikakulam district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں