پاکستانی آئی ایس آئی کو حکومت کا ماتحت بنانے کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-26

پاکستانی آئی ایس آئی کو حکومت کا ماتحت بنانے کی تجویز

اسلام آباد ۔(پی ٹی آ ئی)پاکستان کے ایک سر کردہ جج نے کہا کہ وفاتی حکومت ،پارلیمنٹ کے بشمول کوئی بھی آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے قانون سازی کیلئے تیار نہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خاں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جبکہ وہ خیبر پختون خواکے 282لاپتہ افراد کے مقدمہ کی سماعت کررہے تھے۔اس مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا کہ کوئی بھی بشمول وفاتی حکومت اور پارلیمنٹ آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے والا قانون بنانے تیار نہیں۔جج دوست محمد خاں نے وارننگ دی کہ اگراوزانہ افراد کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو اور غیر قانونی طریقوں سے شہری کو غائب کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو پھر عدالیتں نفاذ قانون ایجنسیوں کے ارکان پر پابند یاں عائد کرنے پر مجبور ہوجائیں گی ۔ جج نے کہا کہ اگر شہریوں کے غائب ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو عدالیتں فوج کو بیار کس میں واپس جانے کی ہدایت دیں گی ۔تقریبا روزانہ ہی افراد کے غائب ہونے کا معمولہوگیا ہے ۔جج نے کہا کہ دستوکی خلاف ورزیوں کو وفاتی حکومتاور صوبائی حکومتیں تماشائی بن کر دیکھ رہی ہیں۔نفاذ قانون ایجنسیاں اور فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تماشہ دیکھ رہی ہیں۔حکومت اور جمہوری نظام اس وقت چل سکتا ہے۔جبکہ نفاذ قانون ایجنسیاں قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کریں ۔نفاذ قانون ایجنسیوں کو دستور کے دائرمیں رہ کام کرنا ضروری ہے۔جج دوست محمد خاں نے کہا کہ امریکی سی آئی اے ایک طاقتور انٹلی جنس ایجنسی ہے اس کے عہد یدار جب بھی طلب کیا جائے عدالت کے سامنے حاضرہوجاتے ہیں جج نے تجویز پیش کی کہ امریکہ کی طرح پاکستان کی سیول حکومت آئی ایس آئی کو ایک ماتحت ادارہ میں تبدیل کرے ۔امریکہ کی طرح پاکستان کی انٹلی جینس سرویس آئی ایس آئی کو حکومت کا ماتحت ادارہ بنانا چائیے۔ جج نے کہا کہ عدالتوں کیلئے غیر قانونی حراستی مراکز ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔پاکستان کی تمام عد التوں نے لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت شروع کردی ہے۔ ایسے افراد کے مقدمات کی سماعت عدالتیں کررہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے لاپتہ افراد کے معاملات کی تحقیقات شروع کی تو عدالتوں نے لاپتہ شہریوں کے معاملت پرغور شروع کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں