امریکی صدر اوباما ہندوستانی پروپگنڈہ کا شکار - حافظ سعید کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-26

امریکی صدر اوباما ہندوستانی پروپگنڈہ کا شکار - حافظ سعید کا ردعمل

اسلام آباد۔
(آئی اے این ایس)
لشکر طیبہ کے بانی اور ممبئی حملوں کے اصل سازشی حافظ سعید نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما ہندوستانی پرپگنڈہ کا شکار بن گئے ہیں۔اس کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے جماعت الدعوہ کے خلاف بیان جاری کیا ہے ۔اوباما نے کہا کہ جماعت الدعوہ ایک کٹر مذہبی تنظیم ہے ۔جیو نیوز کو دئیے گئے انٹر ویو میں حافظ سعید نے کہا کہ صدر اوباما ہندوستانی پرپگنڈہ کا شکار بن گئے ۔ انہوں نے ہندوستانی پرپگنڈہ کے بارے میں تحقیق نہیں کی اور جماعت الدعوہ کے خلاف بیان جاری کردیا جو افسوس کا باعث ہے۔پاکستان سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے کہ جماعت الدعتوہ کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ممبئی حملوں کے سلسلے میں ثبوت پیش کرنے میں ہندوستان نا کام رہاہے۔امریکی صدر نے محض ہندوستانی پرپگنڈہ کا شکار بن کر جماعت الدعوہ کے خلاف اظہار خیال کیا ہے ۔پاکستان سپریم کورٹ نے واضح کر دیا کہ جماعت الدعوہ کے خلاف الزامات عائد کرنے سے قبل عدالت کے سامنے ثبوت پیش کرنا ضروری ہے ۔ حافظ سعید نے کہا کہ اوباما نے نواز شریف سے ملاقات میں ڈرون حملوں کے مسئلہ کو بازو رکھ دیا اور جماعت الدعوہ کا مسئلہ لے کر بیٹھ گئے۔ انہوں نے اصل مسئلہ ڈرون حملوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کیا اور جماعت الدعوہ کے خلاف بیان دیا ۔نواز شریف نے چہارشنبہ کے دن وائٹ ہاوز میں صدر اوباما سے ملاقا ت کی اور ڈرون حملوں کے مسئلہ کو اٹھایا لیکن صدر اوباما اس مسئلہ پر کوئی جواب نہیں دیا ۔ جماعت الدعوہ ڈرون حملوں کے مسئلہ کو بار بار اٹھارہی ہے ۔گذشتہ تین برسوں کے دوران مسلسل اسی مسئلہ کو اٹھایاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں