دہلی میں پیاز کی قیمت - 80 روپے فی کیلو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-22

دہلی میں پیاز کی قیمت - 80 روپے فی کیلو

onions prices
قومی دارلحکومت دہلی کی چلرفروش مارکٹوں میں پیاز کی قیمتیں پھرایک بار80روپے فی کیلوتک پہنچ گئی ہیں۔ان قیمتوں میں اتار چڑھاؤجاری ہے۔گذشتہ ہفتہ یہ قیمت60روپے فی کیلوتھی جس میں اب تقریبا30فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور75-80ّّروپے فی کیلوکا نرخ چل رہاہے۔تاجروں نے اس اضافہ کو،پیاز کی کاشت کرنے والی ریاستوں بالحضوص آندھراپردیش،مہاراشٹرا،گجرات اور کرناٹک سے محدود سپلائز سے منسوب کیاہے۔پیاز کی برآمدات کو روکنے اوردرآمدات کی اجازت دینے کے مشل سرکاری اقدامات کے باوجود گذشتہ2ماہ سے دہلی میں پیاز کی قیمتیں60روپے فی کیلواور80روپے فی کیلو کے درمیان رہی ہیں۔اگریکلچرل پروڈس مارکننگ کمیٹی آزادپور منڈی کے صدرنشین راجندرشرمانے بتایاکہ''فصل کاٹنے کے زمانہ میں غیرموسمی بارش کے سبب سپلائز میں کمی کے نتیجہ میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔پیازکی کاشت کرنے والی اہم ریاستوں میں بارش کے سبب فصل کو نقصان پہنچاہے''۔

The price of onions in Delhi - Rs 80 per kg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں