Kerry terms Pakistan as important US partner
امریکہ نے پاکستان کو سیکورٹی امداد بڑی خاموشی کے ساتھ بحال کردی، جسے اس نے 2011میں اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں کارروائی کے بعد باہمی تعلقات کشیدہ ہوجانے کی وجہ سے روک دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اگر چہ پاکستان کی امداد کی بحالی پر گزشتہ چند ماہ سے غو ر کیا جارہا تھا، لیکن اس کا با ضابطہ اعلان اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر بارک اوباما، پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔ نواز شریف وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ کے دورے پر اتوار کو واشنگٹن پہنچے ہیں اور و ہ آئندہ تین دنوں میں امریکی صدر اور نائب صڈر سمیت اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ کل انہوں نے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے کانگریس سے کہا کہ پاکستان کو سیکورٹی کی مد میں دی جانے والی 30کروڑ ڈالرز کی امداد بحال کی جائے۔ پاکستان کو ملنے والی یہ امداد مئی2011میں اس وقت معطل کردی گئی تھی جب امریکی فوجیوں کے پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے۔ امریکی خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے پاکستانی امداد کی بحالی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکورٹی معاملات میں تعاون کی بحالی کے عمل کا حصہ ہے جو کہ 2011اور2012میں دو طرفہ چینلنجز کی وجہ سے سست روی کا شکار ہوگیا تھا۔ میری ہارف نے کہا کہ اس عرصے کے دوران پاکستان کو سیکورٹی کی مد میں دی جانے والی امداد تع معطل رہی لیکن 85کروڑ ملین ڈالر کی سویلین امداد دی جاتی رہی۔ میری ہارف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سیکورٹی کی مد میں دی جانے والی امداد پاکستانی افواج کی صلاحتیوں میں اضافہ کرے گی جو کہ پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں میں جاری تشدد کو روکنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کی شام امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف اتوار کی دوپہر امریکہ پہنچے تھے۔ ملاقات سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں جان کیری نے کہا کہ ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات آج سے زیادہ اہم بھی نہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، پاکستان پورے خطے کے لیے اہم ملک ہے۔ پاکستان شورش پسند سے مقابلہ کر رہا ہے اور پاکستان میں استحکام پورے خطے کے لیے اہم ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ کی اعلی قیادت نواز شریف سے دو طرفہ تعلقات کو مزید برھانے پر بات کرے گی۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سمیت اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسند ی جیسے مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں