اقلیتوں کی فلاح کے لیے جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن سرگرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

اقلیتوں کی فلاح کے لیے جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن سرگرم

جھار کھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر شاہد اختر کی صدارات میں ریاست کے مسلم برادری کے معمر افراد اور معروف شخصیتوں کی ایک میٹنگ گزشتہ دنوں کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سب سے پہلے موجود سبھی لوگوں کا اسقتبال کمیشن کے ممبر مولانا اصغر مصباحی نے کیا ۔ اس کے بعد کمیشن کے سابق چیئر مین ڈاکٹر گلفام مجیبی ، نائب صدر منظور احمد انصاری اور قیام الدین خان کو اعزاز سے نوازا گیا۔چیئر مین ڈاکٹر شاہد اختر نے میٹنگ میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے کاموں اور اختیارات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یاکہ کمیشن کے کاموں اور اختیارات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن کا اہم کام اقلیتوں کے سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے لیے حکومت سے سفارش کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے مفاد کا تحفظ اور سیکورٹی بھی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں کل 7طبقے ہی اقلیتی برادری قرار دیے گئے ہیں۔ جنوری 2013میں کمیشن کی دوبارہ تشکیل کے بعد کام کی روایت میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کے تحت ہیلپ لائن نمبر ، ویب سائٹ ، کمیشن کے ممبران کو ضلع سطح پر ذمہ داریاں سونپنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کا کوئی بھی شخص اپنی شکایت ویب سائٹ اور خط کے ذریعہ درج کراسکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ کمیشن کے ذریعہ ماضٰ میں عیسائی ، بودھ، سکھ برادری کے معمر افراد کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ان کے مسائل اور مشورے کمیشن کے ذریعہ حکومت کے بھیجے جاچکے ہیں۔ آج کی میٹنگ کے بھی مشورے اور مسائل حکومت کو بھیج دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اقلیتوں کو مختلف برادریوں کی ایک مشاورتی کمیٹی بنائی جائے گی جو وقت وقت پر کمیشن کو اپنے برادری کے مسائل اور پریشانیوں سے واقف کرانے کی کام کرے گی۔میٹنگ میں حاجی رفیق انور، سید امجد علی، ڈاکٹر جاوید احمد ، نظام الدین زبیری ، انجمن کے صدر ابرار احمد ، مولانا قطب الدین رضوی ، قاری جان محمد ، مولانا تہذیب الحسن رضوی وغیرہ موجود تھے۔

jharkhand minorities commission active on welfare of minorities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں