متحدہ ریاست کے مطالبہ پر کرنول میں پرتشدد احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

متحدہ ریاست کے مطالبہ پر کرنول میں پرتشدد احتجاج

kurnool and cuddapah
متحدہ ریاست کے مطالبہ پر سیما آندھرامیںآج بند منایا گیا ۔اس موقع پر کرنول کے مدھور نگر علاقہ میں گاڑیوں کونقصان پہنچانے والے برہم احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیاس کے شل برسائے ۔اندھیرے کافائدہ اٹھاکراحتجاجیوں نے زبردست سنگباری کرتے ہوئے خانگی گاڑیوں کونقصان پہنچایا اور سڑکوں کو مسدود کردیا۔پولیس نے صورتحال پرقابو پانے کے لئے آنسوگیاس کے شل برسائے اورحالات کو قابو میں کرلیا ۔علاقہ میں زائد پولیس فورس کو تعینات کردیاگیاہے۔کڑپہ سے موصولہ پی ٹی آئی کے طلاع کے بموجب تلنگانہ کی تشکیل کے خلاف 65دنوں سے جاری پرامن احتجاج آج پرتشددرخ اختیار کر گیا ۔سیا سی جماعتوں کے کارکن اورسمکھیہ راشٹراپری رکھشنا سمیتی کے قائدین نے مرکزی حکومت کے دفاتر پر حملہ کردیا ۔کڑپہ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ریزرویشن کاونٹرس پر حملہ کرتے ہوئے کمپیوٹرس ،سرور سسٹمس،ایل سی ڈی ٹی ویز اورشیشوں کو توڑدیاگیا۔اس سلسلہ میں ریلوے پولیس نے 3افرادکو گرفتارکرلیا۔ بعض ٹرینوں کوبھی کچھ دیر کیلئے روک دیاگیا۔احتجاجیوں نے اندرابھون کانگریس پارٹی ڈسٹرکٹ آفس میں بھی نقصان پہنچایا ۔اسی دوران انٹلی جنس آفیسر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں تشدد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جس کیلئے سیما آندھرا علاقوں میں زائد فورسس کوتعینات کیا جارہا ہے۔

Violent protests in kurnool and cuddapah to demand the United andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں