خلیج بنگال سے طوفان اٹھنے کی توقع - زبردست بارش کی پیش گوئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

خلیج بنگال سے طوفان اٹھنے کی توقع - زبردست بارش کی پیش گوئی

اس مرتبہ بنگال کے معروف درگاہپوجا تیوہار پر سمند ر سے اٹھنے والے طوفان کا خطرہہ منڈلانے لگاہے۔ اس کی وجہ سے تیز ی سے تیز تر بارش بھی ہوسکتی جس کا سلسلہ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے محکمہ سمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہواکا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہورہا ہے اس کے اور مضبوط ہونے کاخدشہ ہے۔اسکے اثر سے اگلے72گھنٹے میں مغربی بنگال کے علاوہ جھارکھنڈ،اوڈیثااور آندھرا پردیش میں شدید بارش کا امکان ہے ۔تاہم اس کا مغربی بنگال پر کتنا اثر پڑتا ہے ،اس کا پتہ اگلے 48گھنٹے میں ہی چلے گا۔ علی پور محکمہ موسمیات سے ملی معلومات کے مطابق ،درگا پوجا کے دوران بارش کا غالب امکان ہیف ابھی کی بارش مغربی بنگال اور شمالی انڈمان میں بنے کم دباؤ کی وجہ سے ہو رہی ہے۔اگلے دودنوں تک کو لکاتا سمیت جنوبی بنگال میں تیز بارش ہوگی۔اسی دوران بھونیشور سے اطلاعات کے مطابق اوڈیثا حکومت نے خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے نتیجے میں طوفان پیدا ہونے کا خدشہ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے 14اضلاع کے ضلع حکام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔حکام نے آج بدھ کو کہا کہ خلیج میں طوفان پیدا ہورہا ہے جس کے ریاست کے ساحلی علاقے تک پہنچنے کا خدشہ ہے حکومت نے طوفان کے خطرے والے اضلاع بالامور ،جگت سنگھ پور ،پارا دیپ ،پوری کیند ر پاڑا،بھدرک ، پوری اور گنجام کے ضلع حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ طوفان کے انتباہ کو ہلکے میں نہ لیں اور اس سے زمینی سطح پر تباہی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ریاست کے خصوصی ریلیف کمشنر پر دیپ کمار مو ہا پا ترا نے بتایا کہ وہ صور تحال پرنظررکھ رہے ہیں جیسے ہی طوفان قریب آتاہے،فوری طور پر نئی وارننگ جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی آفت کاروائی فورس(اوڈی آرایف)اورفائر محکمہ سے بھی بچاؤاورامدادی کاموں کے لیے پہلے سے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ہنگامی حالت میں ہیلی کا پٹروں کا انتظام کیلئے مرکز کے سامنے بھی درخواست کی ہے ۔بھونیشور موسمیات محکمہ کے اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ خلیج بنگال میں بن رہا دباؤ تیز ہوکر گردابی طوفان میں تبدیل کرسکتاہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو خلیج بنگال میں نہ اترنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

cyclone storm to hit over east central Bay of Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں