6000 کروڑ روپے کا اسکام - نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے 5 افسران کی گرفتاری ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

6000 کروڑ روپے کا اسکام - نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے 5 افسران کی گرفتاری ممکن

نیشنل اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (این ایس ای ایل )کے دو سابق افسر پوچھ گچھ کے لئے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ اطلاع کے مطابق ای او ڈبلیو نے پانچ افسران کو پیشی کے لئے سمن جاری کرتے ہوئے پانچ د ن کا وقت دیا تھا۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد دو افسر پیش نہیں ہوئے ۔پیش ہونے والے دیگر حکام سے بھی پو لیس کو تسلی بخش جواب نہیں ملے ہیں۔ اس سے ان تمام ملزمین کی گرفتاری کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ای او ڈبلیو کے ایڈیشنل پولیس کمشنر راجو دھن نے بتایا کہ محکمہ این ایس ایل کے 6000کروڑ روپے کے گھوٹالے کی جانچ کررہا ہے۔ جانچ میں کئی چونکانے والے حقائق ملے ہیں۔ کئی گوداموں میں مال ہی نہیں ملا ہے ،جبکہ پہلے دعوی کیا گیا تھاکہ ان میں چیزیں ہیں ۔اسی چانچ میں پولیس نے این ایس ای ایل کے ایم ڈی او رسی ای او انجنی سنہا سمیت پانچافسران کو سمن جاری کیے تھے۔بزنس ڈیولپمنٹ کے سر براہ امت مکھر جی ،منیش چندر پانڈے،ڈیلیوری چیف ایچ بی موہنی ،سیٹلمنٹ اینڈکلئر نس چیف سنتوش مان سنگھ اور چیف فائننسافسرششی دھرن کوٹین نامی افسران کو سمن جاری کیا گیا ہے۔ان میں سے مکھرجی بیماری کا بہانہ بناکر پیش نہیں ہوئے۔ وہ میرا روڈ میں رہتے ہیں پولیس کو ان کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ہونے کی معلومات حاصل ہوئی ہے ۔جبکہ پانڈے فرار بتائے جارہے ہیں دیگر افسران پولیس کے سامنے پیش ضرورہوئے لیکن وہ پولیس کو تسلی بخش جواب نہیں دے پائے۔

Top official arrested in NSEL's Rs 5,600 crore payout scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں