آندھرا پردیش کی 50 سالہ اردو صحافت پر محبوب فرید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

آندھرا پردیش کی 50 سالہ اردو صحافت پر محبوب فرید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

mahboob-fareed-research-felicitation
تحقیق میں حقیقت کابیان ہوتا ہے اورریسرچ قابل قدرہوتی ہے،جس نے ابھی تک اس موضوع پرکام نہ کیاہومقالہ نگار میں جدوجہدکے علاوہ زبان وبیان پرعبورہو۔ڈاکٹر محبوب فریدنے نئے موضوع کاانتخاب کیاہے۔انہوں نے آندھراپردیش کی50سالہ صحافت کا بڑی عمدگی سے احاطہ کیاہے۔اس دورکے روزنامے ہفت روزہ وپندرہ روزہ اخبارات اوررسائل اورمجلات کابہ لحاظ تاریخ وسنہ اشاعت مرتب کیاآندھراپردیش کے نامورصحافیوں اور اردوصحافت کی مشکلات اورمسائلاوران کاحل بھی پیش کیا۔ان خیالات کااظہارپر وفیسر مقبول فاروقی سابق صدرشعبہ اردو آندھرا یوینورسٹی وشاکھاپٹنم،پر وفیسرایم اے رحمن پرنسپل سائنٹسٹ زرعی یوینورسٹی راجندرنگرموظف،سیدشاہ جیب الدین قادری شاکراورصادق نویدسابق لکچرارنے ادارہ سوغات نظرکے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب بمقام شاہین نوازہال ملے پلی میں کیا۔مومن خان شوق معتمدادارہ نے تہنیتی تقریب ومشاعرے کی نظامت کے فرائض انجام دےئے اوردارہ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر محبوب فریدکی تحقیق پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی محنت ولگن کے ساتھ مقررہ قت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل کی جس کے لیے وہ قابل مبارکبادہیں۔تقریب کاآغازسیدشاحبیب الدین قادری شاکر ایڈیٹرماہنامہ آندھرارپردیش کی حمدباری تعالی سے ہوا۔اس پرمسرت موقع پرادارہ سوغات نظرکی جانب سے ڈاکٹرفریدکی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔اس کے علاوہ پرفیسرمقبول فارونی ،سیدشاہ حبیب الدیں قادری ،صادق نویداورمحمداحمد صدرحبیب نگرکلچرل فورم وغیرہ نے بھی ڈاکٹرمحبوب فریدکی کثرت سے گلیوشی کی۔پروفیسرایم اے رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹریٹ کی پرقارڈگری حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے مشورہ دیاکہ ہم سب کواردو زبان کی بقاء اورتقاء کے لیے مسلسل جدوجہدکرنی چاہئے۔سیدشاہ حبیب الدین قادری ایڈیٹر ماہنامہ آندھراپردیش نے کہاکہ ڈاکٹر محبوب فرقہ نے صحافت جیسے خشک مگراہم موضوع کا انتخاب کیااور آندھراپردیش کی اردوکے روشن اورتا بناک پہلوکواجاگر کیااورحیدرآبادکے پانچ بڑے اخبارات کے انٹرویوشامل کیے جس سے اردوصحافت کے زمینی حقائق ،مسائل اورمشکلات کااندازہ ہوتاہے جس کے لے ڈاکٹر محبوب فرقہ قابل مبارکبادہیں ۔صادق نویدنے کہاکہ ڈاکٹرمحبوب فرقہ ماہنامہ شاداب انڈیا کے ایڈیٹرہے اور عملی طورصحافت سے وابستہ ہیں۔اردوکے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں۔اوراس اہم کام کے لیے قابل مبارکبادہیں ۔صادق نوید کی صدارت میں مشاعرے کاانعقاد عمل میں آیا۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پر وفیسرمقبول فاروقی،شفیع اقبال ،کامل حیدرآبادی نے شرکت کی۔ان کے علاوہ مومن خان شوق ،ڈاکٹر محبوب فرقہ،سرداراثر،مجیب شاہ پوری ،محذوم گلشن آبادی وغیرہ نے کلام پیش کیااور دادوتحسین حاصل کی۔مومن خان شوق کے شکریہ پرمحفل کااختتام عمل میں آیا۔

Dr. Mahboob Fareed research on 50 yrs of AP urdu journalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں