اترپردیش مدارس عربیہ کے اساتذہ 3 مہینے سے تنخواہ سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

اترپردیش مدارس عربیہ کے اساتذہ 3 مہینے سے تنخواہ سے محروم

مدارس عربیہ کے اساتذہ تین مہینہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث عیدالفطر کا تہوارپھیکارہاہے اوربجٹ ہونے کے باوجودانتظامیہ کے ذریعہ تنخواہ کی عدم ادائیگی سے ثابت ہوتاہے کہ اساتذہ عیدالاضحی کاتہوارروایتی طریقہ سے منانے سے محروم رہیں گے۔/10اکتوبرکولکھنومیں ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتردیش کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے قبل اگرتنخواہ ادانہ کی گئی تووزیراعلی اکھلیش یادوسے شکایت کی جائے گی۔ٹیجرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش بستی کے عہدیداروں اورکارکنوں نے ایک میٹنگ کے دورانکیا۔میٹنگ کی صدارت تنظیم کے ضلع صدرمولانامحمد شمیم احمدمصباحی نے کی جبکہ نظامت جنرل سکریٹری مولاناامیدعلی صدیقی نے کی۔اس موقع پر ضلع صدراورنائب صدرمولاناریاض برکاتی نے اساتذہ کے مسائل اورتنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف آواز بلندی کی اوراساتدہ سے متحدہوکراپنے حقوق کی حصولیابی پرزوردیا۔مولاناشمیم احمد نے کہا کہ جب تک ہم متحدنہیں ہوں گے افسران کے استحصال کاشکارہوتے رہیں گے۔میٹنگ میں/10اکتوبرکولکھنؤمیں منعقدہونے والی میٹنگ کے ایجنڈے کی توشیق کی اورعہدکیاکہ مدارس کے اساتذہ اورملازمین کے مسائل کوترجیحی بنیادپرحل کرائیں۔مولاناامیدعلی صدتقی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پلان اورنان پلان مدارس کے بجٹ کی فراہمی کے باوجودہرماہ تنخواہ کی ادائیگی میں غیرمعمولی تاخیرکی جاتی ہے۔میٹنگ میں شریک عہدیداراوراساتذہ نے جنرل سکریٹری مولاناامیدعلی صدیقی کی قیادت میں ضلع اقلیتی بہبودافسربرج لال سے وفدکی شکل میں ملاقات کی اوراپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ستمبرکی تنخواہ عیدالاضحی سے قبل اساتدہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکیاجائے۔اساتذہ کے جائزمطالبات کوتسلیم کرتے ہوئے ڈی ایم اوبرج لال نے یقین دہانی کرائی کہ اگست اور ستمبرکی تنخواہ بقرعیدسے پہلے مل جائے گی۔میٹنگ میں مولاناعبدالرحیم ،مولاناشکیل احمد،مفتی شکیل الرحمن ،مولاناشاکرعلی،مولاناعبدالمنان،مولانامبصرحسین،مولانامحب احمدعلیمی،مولاناکلیم اللہ،ماسٹرمحمد عمر،محمدنعیم،محمدہارون وغیرہ موجودتھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں