ہریانہ وقف بورڈ - ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے جامع مسجد کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

ہریانہ وقف بورڈ - ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے جامع مسجد کی تعمیر

ہریانہ وقف بورڈنے پچکولہ کے سیکٹر21میں ایک کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے نئی جامع مسجدتعمیر کرکے اپنانام تاریخ کے سنہری اوراق میں درج کرالیاہے۔اس سلسلہ میں بورڈکے چیف ایگزیکٹیوافسرڈاکٹرپرویزاحمد نے صحافیوں کوبتایاکہ مسجدکوسادگی کے ساتھ جدیدطرزپرتعمیرکیا گیا ہے۔4500اسکوائرفٹ پرتعمیریہ مسجدسہ منزلہ ہے،جس میں2500افرادبیک وقت نمازاداکرسکتے ہیں۔انھوں نے کہادراصل اس کی تعمیرایڈمنسٹریٹرحاجی نسیم احمد کی ہدایت پرہوئی ہے۔اخبارنویسوں کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ یوں توبورڈپہلے بھی کئی مساجد تعمیر کراچکاہے،مگران کاخرچ 15تا20لاکھ ہی ہوتاتھا،یہ پہلی مسجد ہے جس پرکثیررقم خرچ ہوئی ہے۔انھوں نے کہاسال رواں میں بورڈنے 2درجن مقبوضہ مساجد کوواگز ارکراکے ان میں پنج وقتہ نمازکا انتظام کیاہے۔ایک سوال کے جواب میں سی ای اونے کہاصوبہ میں مقبوضہ کہیں کوئی مسجد ہے تواس کو بورڈکے نوٹس میں لایاجائے،انشاء للہ اس کے انخلاء کی کوشش کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں