آدھارسے بوگس گیس کنکشن ختم کرنے میں مدد - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

آدھارسے بوگس گیس کنکشن ختم کرنے میں مدد - چدمبرم

مرکزی وزیرفینانس چدمبرم نے آج کہاکہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ کوایل پی جی گیس کے لیے آدھارنمبروں کی مربوطی کی اہمیت سے واقف کروائے گی جس کی وجہ سے ملک غیرقانونی بوگس کنکشن کوبرخواست کرتے ہوئے ایک بڑی رقم کو محفوظ کرسکتاہے۔پبلک سیکٹراسٹیٹ بینک آف میسورکی صدسالہ تقاریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے صرف خانگی ایل پی جی کی سبسیڈی پر فراہمی کے لئے آدھارنمبر کو مربوط کرنے سے متعلق اتھائے گئے ایک سوال کے ساتھ داخل کردہ ایک درخواست پرعبوری احکام کو منظوری دی ہے۔ایسے اضلاع میں جہاں پر ایل پی جی صارفین کو راست فوائدکی منتقلی کا نفاذ عمل میں لایاجارہاہو وہاں پر عبدیداروں نے50ہزارجعلی اکاؤنٹس کو منظر عام پرلایاہے اوران اکاڈنٹس کوبرخواست کرتے ہوئے ملک کے تقریبا24تا25کروڑروپئے کومحضوظ کیاجاسکتاہے۔چدمبرم نے کہاکہ مجھے بتایاگیاہے کہ ملک میں 13تا14کروڑکے ایل پی جی کنکشن ہیں جن میں سے تقریباایک کروڑکے اکاؤنٹ جعلی یا پھر فرضی پائے گئے ہیں ۔چدمبرم نے مزیدبتایاکہ سپریم کورٹ کے روبروپیش کردہ مرکزی حکومت کے حلف نامہ میں تمام وجوبات کو بیان کردیاگیاہے اور سالیسٹرجنرل موہن پرسارن اس کیس میں پیش ہوتے ہوئے عدالت العالیہ کوتمام معاملات کے بارے میں بتائیں گے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ سپریم کورٹ نے عوامی مفادکوذہن میں رکھتے ہوئے مناسب احکام جاری کئے ہیں اور آدھارکارڈ صرف ایک شخص کی شناخت اور پتہ کوظاہرکرتاہے۔عدالت العالیہ نے انپے عبوری احکام میں حکومت پرزوردیات تھاکہ وہ سماجی بہبود کے فوائداور ان کی منتقلی کو صارفین تک
پہنچانے کو لازم بنائیں۔چدمبرم نے آج کہاکہ ریگولیٹری ادارے نیشنل اسپاٹ ایکسینج لمیٹیڈ(این ایس ای ایل)کو5,600کروڑروپئے کی رقم کی ادائیگی کی بحران کے بعد اس ادارے کے تمام معاملات پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ''سیبی،کے مماثل ریگولیٹرس،اس طرح کیااداروں کے معاملات پر قانون کے مطابق سختی سے نظررکھیں گے۔ممبئی پولیس نے این ایس ای ایل کے پروموٹر کے خلاف ایک کیس درج کیاہے۔واضح رہے کہ فینانشیل ٹکنالوجیز اپنے گابکوں کو تقریبا5,600کروڑروپے کے بقایاجات کی ادائیگی میں ناکام ہوگئے تھے۔

aadhar card help to eliminate illegal gas connections - Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں