ہند ۔ بنگلہ دیش توانائی تعاون کا آغاز - تاریخی لمحہ - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

ہند ۔ بنگلہ دیش توانائی تعاون کا آغاز - تاریخی لمحہ - منموہن سنگھ

ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج دومشترکہ پاورپراجلٹس کے افتتاح کے ساتھ توانائی شعبہ میں تعاون کے راستہ پراپناسفر شروع کیااور وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری میں ایک تاریخی لمحہ قراردیا۔یہ پراجکٹس مغربی بنگال سے بنگلہ دیش کو 500میگاواٹ برقی سربراہی کے لئے ایک ٹرانسمیشن لائن اور بنگلہ دیش میں ایک 1320میگاواٹ کے تھرمل پاور پراجکٹ کی تعمیر پرمشمتل ہیں جن کا ڈاکٹر سنگھ اور ان کی ہم منصب یشخ حسینہ نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔بنگلہ دیش انڈیافرینڈشپ پاورکمپنی مائتری تھرمل پراجکٹ تعمیر کررہی ہے۔یہ پراجکٹ این ٹی پی سی اور بنگلہ دیش پاورڈیولپمنٹ بورڈکے درمیان مشترکہ وینچرہے۔ڈاکٹرسنگھ نے پراجکٹس کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب ہم دونوں ممالک کے درمیان خوشحالی کے لئے ایک نئی شراکت داری کا آغازکررہے ہیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی قسمت باہم مربوط ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے آج یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس طرح ہمارے باہمی تعلقات کو ایک نیااورمالامال پہلوحاصل ہوگا۔انھون نے کہاکہ ان پراجکٹس کی لانچ سے ظاہر ہوتاہے کہ ہمارے عوام کی مشترکہ امنگیں ایک ٹھوس نتیجہ میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ڈاکٹرسنگھ نے کہاکہ یہ اقدامات دونوں ممالک اور ایک وسیع ترعلاقہ کو باہم جوڑنے کے سلسلہ میں ایک اہم سنگ میل ہیں ۔یہ بتاتے ہوئے کہ معاشی ترقی جنوبی ایشیاکے تمام ممالک کے لیے سب سے بڑاچیلنج ہے،ڈاکٹر سنگھ نے ان علاقوں کی معیشت کو ایک دوسرے سے جوڑنے پرزوردیا۔ہندوستانی وزیراعظم نے کہاکہ جنوبی ایشیامیں معاشی ترقی کے امکانات میں شراکت داری کے ذریعہ قابل لحاظ اضافہ کیاجائے گاتاکہ اس علاقہ کے ممالک ایک دوسرے کی خوشحالی میں شریک ہوسکیں ۔مرکزی وزیربرائے نئی وقابل تجدید توانائی فاروق عبداللہ نے کہاکہ مشترکہ خوشحالی کی کلیدہمارے علاقہ میں عظیم ترتجارت اور سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ،سٹرک،ریل،ٹیلیکام ،سائبراورتوانائی کڑیوں کے ذریعہ بہترارتباط میں مضمر ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں کئی شعبوں میں تیزرفتارترقی ہوئی ہے،منموہن سنگھ نے کہاکہ ہندوستان بنگلہ دیش کی ترقی کی کوششوں میں مستقل اور طویل المدتی شراکت داربنارہے گا۔

Two collaborative power projects by India and Bangladesh inaugurated

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں