زرداری کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت - رشوت ستانی کے 5 مقدمات کا احیاء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

زرداری کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت - رشوت ستانی کے 5 مقدمات کا احیاء

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو آج ایک عدالت نے ان کے خلاف 5کرپشن کے مقدمات کے سلسلے میں 29اکتوبر کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ ان مقدمات کا گذشتہ ہفتہ احیاء ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ان کے قانونی مصائب میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ 58سالہ زرداری قبل ازیں عدالت کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق جواب داخل کرنے میں ناکام رہے جس پر بنچ نے ان کے جواب کا کچھ وفقہ تک انتظار کیا ۔ عدالت کی سابق نوٹسوں کے باوجود بھی قومی احتساب بیورو ( این اے بی) جو زرداری کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، کے عہدیدار آج سماعت کے موقع پر حاضر نہیں تھے۔ این اے بی کے صدرنشین قمر زماں چودھری نے سماعت میں عہدیداروں کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے عدالتی حکم کی عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے بیوریو کے عہدیدار استغاثیہ کو بھی سماعت کے موقع پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔ قبل ازیں عدالت کو مطلع کیا گیا تھا کہ زرداری نے اس کی سابق ہدایت کی تعمیل نہیں کی ہے۔بعد ازاں بنچ نے 29اکتوبر کو حاضری کے لئے مزید سمنس جاری کردیئے۔ اس معاملہ پر از خود توجہ کرتے ہوئے احتسابی عدالت کے جج بشیر احمد نے سابق صدر کے خلاف پانچ حوالوں کا احیاء کیا۔ مقدمات کی تفصیلات کا اکسپریس ٹریبوں نے بتا یا کہ جولائی 2011میں 13سالہ قدیم رشوت ستانی مقدمہ جو عام طور پر ایس جے ایس حوالے کی حیثیت سے مشہور ہے۔ اپنے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے احتسابی عدالت نے زرداری کے ماسوا دیگر تمام ملزمین کو بری کردیا تھا۔ 1997میں ایس جی ایس نے ریفرنس داخل کیا، جبکہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور ان کے شوہر زرداری کو حکومت پاکستان اور ایس جی ایس کے درمیان مال کی کھیپ کی روانگی سے قبل کنٹراکٹ میں رشوت حاصل ہوئی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شلیگل میلچ کے بیرونی بینک کھاتوں کے ذریعہ رشوت حاصل کی تھی۔بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو کے خلاف مقدمات ان کی اموات کے بعد ختم ہوگئے جبکہ دیگر 6بیرونی شہریوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

Pakistan ex-president Asif Ali Zardari ordered to appear in graft cases

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں