جماعت الدعوۃ کی جانب سے چرم قربانی اور عطیات کی وصولی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

جماعت الدعوۃ کی جانب سے چرم قربانی اور عطیات کی وصولی

جماعت الدعوۃ جو ممنوعہ لشکر طیبہ کی ایک محاذی تنظیم ہے زلزلہ کے متاثرین کے نام پر عطیات وصول کررہی ہے۔ عالمی برادری جماعت الدعوۃ کیلئے مالی راستے بندکرنے کی کوشش کررہی ہے تو اس کے برعکس جماعت الدعوۃ دوسرے طریقوں سے اپنی مالی موقف کو مضبوط بنارہی ہے۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ محمد سعید ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2008کے ممبئی حملوں کی سازش کی ۔ جماعت الدعوۃ نے ملک بھر میں بالخصوص صوبہ پنجاب میں عطیات جمع کرنے کے مراکز کھولے ہیں۔ صوبہ پنچاب میں جماعت الدعوۃ حامیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ زلزلہ سے متاثرہ بلو چستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 2000امکنہ تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے عوام سے فراخدلانہ عطیات دینے کی اپیل کی۔ جماعت الدعوۃ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے نام سے عطیات جمع کررہی ہے۔ گذشتہ ماہ کے زلزلہ میں 500افراد ہلاک ہوگئے۔ ممبئی حملوں کے بعد جب لشکر طیبہ پر امتناع عائد کیا گیا تو فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے عید الضحی کے موقع پر چرم قربانی اور عطیات وصول کرنے پورے ملک میں مراکز قائم کئے گئے ۔ چرم قربانی جمع کرکے اور اس کو فروخت کرکے جماعت الدعوۃ کروڑوں روپئے کا مالیہ جمع کررہی ہے۔ سالانہ کروڑوں روپئے جمع کیے جارہے ہیں۔ جمع کردہ چرم دبا غتکے کارخانوں کو فروخت کئے جاتے ہیں۔ حافظ سعید پنجاب کے مختلف مقامات پر اجتماعات کو مخاطب کرتے ہیں اور کشمیر کے کاز کیلئے عوام سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ جماعت الدعوۃ عطیات جمع کرنے کے علاوہ اس کو حکومت پنجاب کی جانب سے رقومات دی جاتی ہیں۔ پنجاب کی مسلم لیگ ( نواز) حکومت نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی اسکیموں کو عمل میں لانے کے لئے اورتعلیمی ادارے چلانے کیلئے بھاری رقومات جاری کی ہیں۔ اس سال کے موزانہ میں پنجاب کی حکومت نے جس کے چیف منسٹر شہباز شریف میں جماعت الدعوۃ کے مرید کے مرکز طیبہ کیلئے 61ملین روپئے جاری کئے۔ چیف منسٹر بہار شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے جماعت الدعوۃ کو لشکر طیبہ کی محاذی تنظیم قرار دیا ہے۔ اس کے بعد سے اقوام متحدہ اور امریکہ نے جماعت الدعوۃ کے فلاحی پروگراموں پر ہندوستان کو بڑی فکر ہے۔ پاکستان جماعت الدعوۃ پر بھروسہ کرتا ہے اور فراخدلی سے عطیات دیتا ہے۔ پاکستان کو معلوم ہے کہ جماعت الدعوۃ کو دی جانے والی رقم فلاحی کامو ں پر خرچ کی جاتی ہے۔ہندوستان نے پاکستان سے بار بار مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ ممبئی حملے میں 166افراد ہلاک ہوئے۔ امریکہ نے جماعت الدعوۃ کے قائد حافظ محمد سعید کے سر کے لیے 10ملین ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ حافظ سعید کھلے عام طریقے سے لاہور میں رہتے ہیں۔

Jamaat-ud-Dawa donations and sacrificial hides received

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں