غلاف کعبۃ اللہ کی تبدیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

غلاف کعبۃ اللہ کی تبدیلی

Kaaba-cover-change
بیت اللہ کا غلاف آج تبدیل کردیا گیا ۔نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اورفضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہے۔ اس کا سائز 658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر حصہ 14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے ۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر اور چوڑائی تین میٹر ہے۔ مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 77سال قبل قائم کی گئی تھی، جہاں 200سے زائد ہنر مند مسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سا ل 9ذای الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوتی ہے۔ خانہ کعبہ کا غلاف ہر سال 2مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہے ۔ ایک مرتبہ شعبان اور دوسری مرتبہ 8ذی الحجہ کو اتا رے جانے والے پرانے غلاف کے ٹکڑے دوسرے ممالک سے آنے والے سربراہان مملکت کو بطور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔ نئے غلاف ( کسوی) کو امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے کلید بردار شیخ عبد لقادر الشیبی کے حوالے کیا تھا۔ الشیبی خاندان کو ڈیڑھ سو سال سے خانہ کعبہ کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے۔1962میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصہ میں بھی آئی تھی۔

Ghalaf e Kaaba [Kiswa] change - 9th Dhul Hijjah 1434-2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں