امریکی بحران سے عالمی کساد بازاری کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

امریکی بحران سے عالمی کساد بازاری کا اندیشہ

بین الاوقوامی مالیاتی ادارہ(آئی ایف ایف)کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اگراپنے قرض اداکرنے کے قابل نہ رہاتودنیا پھر کسادبازاری کی جانب چل پڑے گی۔ایک امریکی ٹی وی چیانل کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اگراپنے قرض واپس نہ دے سکاتودنیابھرکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔جمعرات کوامریکہ کا قرض مقررہ حدتک پہنچ جائے گااور اگر قرض لینے کی حد نہیں بڑھائی گئی تو 17اکتوبر کو امریکی حکومت کے پاس اپنے اخراجات کیلئے رقم ختم ہوجائے گی۔اپنے انٹریو میں انھوں نے کہا کہ امریکہ کو قرض لینے کی اپنی مقررہ حد میں فوری طور پر اضافہ کرنا ہوگا۔ بے یقینی اور امریکی ضمانتوں پر عدم اعتماد دنیا بھر میں معاشی بحران شروع کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے خبردار کیا کہ حکومتی قرض کی حد میں اضافہ کے بحران کی وجہ سے امریکہ کیلئے ایک خطرناک وقت چند دن ہی دور رہ گیا ہے۔ انہوں نے امریکی قانون دانوں پر زور دیا کہ وہ جمعرات کی ضمنی مدت سے قبل ہی حکومت کے قرض لینے کی حد میں اضافہ پر سمجھوتہ کرلیں۔ جم یونگ کم کے خیال میں یہ دنیا بھر کیلئے تباہ کن واقعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ واشنگٹن میں عالمی بینک کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس ڈیڈ لائن کے جتنا نزدیک جائیں گے ، ترقی پذیر دنیا پر اس کے اثرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے، اگر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو اس کا نتیجہ شرح سود میں اضافہ اعتماد کی کمی اور بڑھوتری کی شرح میں کمی آنے کی شک میں نکل سکتا ہے۔ دوسرے ممالک کے وزرائے خزانہ کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے قرض واپس نہ کرسکے، اس بات کا امکان کم ہی ہے تاہم وہ اس سے پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ بحران جلد از جلد حل ہوجائے ۔ یاد رہے کہ امریکہ میں جاری جزوی طور پر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کیلئے ہفتہ کو مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ ریپبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت نے کئی ہفتوں کے بعد پہلی بار مذاکرات شروع کئے تھے تاہم ان میں کوئی اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا۔

World shivers with fear as US heads for new debt crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں