تیسرے محاذ کی سمت پہلاقدم - دہلی میں 14 جماعتی کنونشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

تیسرے محاذ کی سمت پہلاقدم - دہلی میں 14 جماعتی کنونشن

غیر بی جے پی اور غیرکانگریس جماعتوں کا ایک گروپ بشمول یوپی اے کی ایک حلیف این سی پی آج فرقہ پرستوں طاقتوں کت خلاف لڑائی کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوا جسے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے تیسرے محاذ کی امکانی تشکیل کیلئے پہلے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔بائیں بازوجماعتوں کے زیراہتمام فرقہ پرستی کے خلاف عوامی اتحاد کنونشن کے اہم شرکاء میں چیف منسٹر بہار نتیش کمارسماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو،ناملناڈو اور اڑیسہ کی حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے اور بیجو جنتا دل کے نمائندے شامل ہیں۔14جماعتی کنونشن میں اہم جماعتوں کی شرکت کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ یہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے بی جے پی اور زیراعظم کے عہدہ کے امیدوار نریندرمودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فاشت قوتوں کو شکست دینے کے لئے جمہوری طاقتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔نتیش کمارنے کمیونسٹوں کے زیراہتمام غیربی جے پی اور غیر کانگریسی فرقہ پرستی مخالف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آج یہ بات کہی۔انہوں نے دارالحکومت کے تال کٹورہ اسنیڈیم میں پارٹیوں کی شراکت کے ساتھ ہوئے کنونشن میں نریندرمودی اور بی جے پی کا نام لئے بغیر کہاکہ ملک میں جس طرح کی سیاست ابھررہی ہے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرنگر کے واقعات کے مدنظر سیکولرپارٹیوں نے سوچا کہ ہمیں متحد ہوناچاہئے اور ہم لوگ ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلنے نہیں دیں گے بھلے ہی اس کے لئے ہمیں قربانی دینی پڑے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکولر پارٹیوں کو فرقہ پرستی کے خلاف لڑنے اور آپس میں تعاون کرنے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ فسطائی طاقتوں کو شکست دی جاسکے۔نتیش کمار نے کہا کہ سماج کو فرقہ وارانہ خطوط پر منقسم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور مختلف طبقاب میں اتحاد کی''گنگاجمنی تہذیب''کو بڑاخطرہ ہے۔اس کے علاوہ فاشزم کا بھی خطرہ ہے۔اس دوران کانگریس نے آج فرقہ پرستی کے خلاف ایک کنونشن میں ایحادی جماعت این سی پی کی شرکت کے مسئلہ کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی ہے جس میں17جماعتوں نے شرکت کی۔پارٹی نے اس ادعاکو مستردکردیا کہ کنونشن میں چیف منسٹر بہار نتیش کمارکی تقریر سے علاقہ واریت کی بوآئی ہے۔کانگریس کے ترجمان راج ببرنے کہا کہ جنتادل یولیڈرنے جوکچھ کہا ہے وہ اس کا نقابل مہاراشٹرانونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے ریمارک سے نہیں کرناچاہیے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ اور ناملناڈو کی چیف منسٹر جئے للیتا نے آج فرقہ پرست طاقتوں کے عروج پر تشویش کا اظہار کیا کہ سیکولرازم ہی آگے بڑھنے والے معاشرہ کیلئے کلیدثابت ہوسکتا ہے۔جئے للیتا نے15غیربی جے پی،غیر کانگریس جماعتوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کی تقریر کو پارٹی کے رکن اسمبلی این تھنگی درائے نے پڑھ کر سنایا۔

Ahead of 2014 polls, traces of Third Front at anti-communalism meet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں