پٹنہ دھماکے - مزید دو مشتبہ نوجوان گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

پٹنہ دھماکے - مزید دو مشتبہ نوجوان گرفتار

بہاراور جھارکھنڈ میں پٹنہ سلسلہ وار دھماکوں کے دوملزمین کو آج سیکیورٹی ایجنسیوں نے گرفتار کیا اس کے ساتھ ہی اس کیس میں جملہ گرفتاریوں کی تعداد4ہوگئی ہے۔این آئی اے نے اس کیس کی تحقیقات سنبھال لی ہے۔اس دوران عین ال عرف طارق کی حالت نازک ہے اور ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے بچنے کے امکانات موہوم ہیں۔اس طرح اتوار کے دھماکوں کے تعلق سے اہم سراغ حاصل کرنے کی تحقیقاتی عہدیداروں کی امیدوں کو دھکالگاہے۔مرکزی وزیر داخلہ شنڈے نے کہا کہ پٹنہ دھماکوں کے کیس کی تحقیقات این آئی اے کے سپردکی گئی ہیں جس کے لیے نتیش کمار حکومت نے سفارش کی تھی۔این آئی اے عہدیداروں نے رانچی میں عذیرنامی ایک شخص کو گرفتار کیا۔ہند۔نیپال بین الاقوامی سرحد سے ملحق چمپارن ضلع کے ایک دیہات سے ارشداحمدنامی نواجوان کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا گیا۔مقامی پولیس نے کل اسے تحقیقاتی ٹیم کے حوالہ کردیا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پٹنہ میں دھماکہ کے بعد گرفتار امتیاز نے پولیس کے سامنے دوران تفتیش بتایا کہ وہ واردات کے بعد ارشد کے پاس موتیہاری جانے والا تھا۔ارشدرانچی میں رہتا تھا۔اسی دوران امتیاز سے اس کی قربت بڑھی۔دونوں کے کچھ اور لوگوں سے بھی تعلقات کاپتہ چلاہے۔پولیس اس سمت بھی کارروائی کررہی ہے۔ارشد سے تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ تحسین پٹنہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈہے۔وہ دھماکوں سے قبل بھی کئی مرتبہ پٹنہ جاچکاہے۔تحسین نے گاندھی میدان اور پٹنہ جنکشن کے10نمبرپلیٹ فارم کی ریکی کی تھی۔اس کے بتائے ہوئے مقامات پر ہی بم نصب کئے گئے تھے۔بہار کے سمستی پور کے باشندہ تحسین کا ملک کی کئی ریاستوں میں ربط ضبط ہے۔غالب گمان ہے کہ تحسین بہار اور جھارکھنڈسے فرار ہوکر کسی دوسری ریاست میں پناہ لے سکتا ہے۔تحسین کی گرفتاری کے لئے دیگر ریاستوں کی پولیس کو متنبہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد امتیاز سے پوچھ کچھ کے لئے رانچی پولیس کے ساتھ ہی جھارکھنڈپولیس کی خصوصی برانچ کی ٹیم بھی یہاں پہنچ رہی ہے۔رانچی پولیس امتیاز سے دھروااور قرب وجوارکے علاقوں میں اس کے نیٹ ورک میں شامل لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھاکرنے میں مصروف ہے۔امتیاز سے ملی معلومات کی بنیاد پر بہارپولیس کچھ اہم سراغ اور حقائق کی بھی تصدیق کررہی ہے،دریں اثناء مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج یہاں چیف منسٹرنتیش کمار سے ملاقات کی اور پٹنہ میں ہوئے دھماکوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Patna serial blasts: 2 more suspects arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں