اقلیتوں کے لیے مرکزی اسکالرشپ - آن لائن رجسٹریشن تاریخ میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

اقلیتوں کے لیے مرکزی اسکالرشپ - آن لائن رجسٹریشن تاریخ میں توسیع

مرکزی وزرات اقلیتی امور نے ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ کو پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے آن لائین رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 15اکتوبر تک اور پوسٹ میٹرک اینڈ میٹرک کم مینس اسکالر شپ کیلئے 10اکتوبر تک توسیع کرنے کا تیقن دیا۔وزیر اقلیتی بہبود نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتا یا کہ انہوں نے 23 ستمبر کو مرکزی وزیر اقلیتی امور رحمن خان کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میریٹ کم مینس اسکالر شپس کیلئے درخواست داخل کرنے کی آکری تاریخ میں توسیع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ سکریٹری اقلیتی امور ڈاکٹر للت کے پنورا ور ڈائرکٹر اسکالرشپ لیکوس کامسن کو بھی اس سلسلہ میں مکتوبات روانہ کئے گئے تھے۔ بعد ازاں محمد احمد اللہ نے مرکزی وزیر رحمن خان اور دیگر متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ ریاست میں جاری احتجاج ، این جی اوز اور گزیٹیڈ آفیسرس کی ہڑتال کے علاوہ 13اضلاع اور حیدر آباد میں سرکاری دفاتر کا کام کاج ٹھپ ہونے کے باعث طلباء کو درخواستیں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محمد احمد اللہ کی نمائندگی پر رحمن خان نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کا تیقن دیا اور بعد ازاں مرکزی حکومت نے مزکورہ اسکالر شپس کیلئے آن لائین درخواستوں کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے سے اتفاق کیا۔ وزیر اقلیتی بہبود نے طلباء برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور استفادہ کریں اور آن لائین درخواستوں کا رجسٹریشن کروائیں۔

Scholarship for minorities - online registratin date extends

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں