کولکاتا ہسپتال - علاج میں غفلت سے موت - کروڑہا روپے جرمانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-25

کولکاتا ہسپتال - علاج میں غفلت سے موت - کروڑہا روپے جرمانہ

سپریم کورٹ نے آج علاج میں غفلت کے ایک مقدمہ میں کولکتہ میں قائم امری (AMRI) ہسپتال اور 3 ڈاکٹروں کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکہ میں مقیم ایک ہندوستانی نژاد ڈاکٹر کی اہلیہ کی موت پر ، متوفیہ کے شوہر کو 5۔96کروڑ روپے معاوضہ ادا کریں۔ اوہائیو میں مقیم اور مرض ایڈس کے تحقیق کنندہ ( ڈاکٹر) کنال سہا کی اہلیہ انو رادھا سہا کا انتقال ، علاج میں غفلت /غلطی کے سبب 1998میں ہوا تھا۔ جسٹس ایس جے مکو پاددھیائے اور جسٹس وی گوپال گوڑا پر مشتمل بنچ نے مذکورہ ہسپتال اور 3ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ کنا سہا کو اندرون 8ہفتے معاوضہ کی رقم ادا کریں۔ قبل ازیں نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمین ( این سی ڈی آر سی) نے 2011میں حکم دیا تھا کہ کنال سہا کو 1۔73کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں انورادھا سہا کا غلط علاج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاوضہ کی مذکورہ رقم میں اضافہ کرتے ہوئے ہسپتال کو یہ بھی ہدایت دی کہ کنا ل سہا کو بہ شرح 6فیصد سود بھی ادا کیا جائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈاکٹر بلرام پر سا داور ڈاکٹر سو کمارمکرجی ،دس لاکھ روپے ادا کریں اور ڈاکٹر بید یا ناتھ ہلدر 5لاکھ روپے ادا کریں۔ما باقی رقم ،معہ سود ہسپتال ادا کرے۔عدالت نے کہا ہے کہ معاوضہ کی رقم کی ادائیگی کے بعد ایک تعمیلی رپورٹ عدالت پیش کی جائے ۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ انور ادھا خود بھی ایک چائلد سائیکالو جسٹ تھیں ۔وہ گرمائی تعطلات میں مارچ 1998میں اپنے آبائی شہر کولکتہ آئی تھیں۔25اپریل کو ان کی جلد پرچٹے (سرخ بادہ)نمودار ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹر سو کمار مکرجی سے مشورہ لیا جنہوں نے کوئی دوا تجویز کئے بغیر انورادھا سے بس اتنا کہہ دیا کہ وہ آرام لیں۔دوسرے ماہ یعنی7مئی1998کو انورادھا کے جسم پر زیادہ چٹے نمودار ہوئے۔ڈاکٹر مکر جی نے دن میں دو مرتبہ depomedralانجکشن (180ایم جی) لیجے کا مشورہ دیا ۔بعد میں ماہرین نے ڈاکٹر مکر جی کی اس تجویز کو غلط پایا اور سپر یم کورٹ میں اس کا اظہار کیا گیا ۔مذکورہ انجکشن لینے کے بعد انورادھا کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور اس کے بعد اس خاتون کو 11مئی(1998)کو ڈاکٹر مکرجی کی نگرانی میں امری ہسپتال میں شریک کرایاگیا ۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ کنال سہانے این سی ڈی آرسی ڈی سی میں اپنی درخواست میں مطالبہ کیا تھا کہ انہیں 77کڑور روپے معاوضہ دلایا جائے جبکہ این سی آرسی نے ایک کروڑ 72لاکھ87ہزار500روپے معاوضہ اد اکئے جانے کا حکم دیا ۔ این سی ڈی آر سی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کولکتہ کے 3ڈاکٹروں اور ہسپتال کی ارتکاب کردہ غلطی میں مدد کے لئے یہ امریکی ڈاکٹر (کنال سہا)بھی ذمہ دار ہے اور حکم دیا کہ معاوضہ کی رقم میں سے10فیصد تخفیف کی جائے ۔اس طرح یہ رقم 1۔55کڑور روپے ہوئی۔

SC orders Kolkata hospital to pay Rs 5.96 crore for medical negligence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں