پٹنہ دھماکے کیس - 13 مشتبہ افراد گرفتار - انڈین مجاہدین پر شبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-29

پٹنہ دھماکے کیس - 13 مشتبہ افراد گرفتار - انڈین مجاہدین پر شبہ

پٹنہ سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں13افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کے بعداس بات کا انکشاف کیا6افراد نے3ٹیموں میں منقسم ہوکرگاندھی میدان میں بم نصب کیے تھے۔محمد امتیازانصاری نامی مشتبہ شخص سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ اطلاع وصول ہوئی۔انصاری کا تعلق رانچی سے ہے۔انہیں اس وقت گرفتار کرلیاگیاجب پٹنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹائلٹ میں بم نصب کرنے کے بعدوہ فرارہونے کی کوشش کررہے تھے۔بم پھٹنے کے بعد اسے گرفتار کرلیاگیا۔پٹنہ کے ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس راجیش چندرانے بتایا کہ انصاری سے موصولہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔این آئی اے کی تحقیقات میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔مسٹرچندرانے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو سے بہار پولیس کو قبل ازوقت اطلاع موصول ہوئی تھی کہ انڈین مجاہدین نریندرمودی کو نشانہ بناسکتے ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ یہاطلاع خصوصی نہیں بلکہ عمودی نوعیت کی تھی۔ایک دن قبل ہی یعنی کل بم دھماکوں کو فوری بعد چیف منسٹرنتیش کمارنے وضاحت کی تھی کہ ان کی حکومت کو اس طرح کی کوئی اطلاع انٹیلی جنس کے ذریعہ وصول نہیں ہوئی۔پٹنہ دھماکوں کے سلسلہ میں تحسین اخترکو اصل منصوبہ ساز(ماسٹر مائنڈقرار دیا جارہا ہے۔23سالہ تحسین اخترکمپیوٹرکے ماہر ہیں۔دھماکہ کے دن وہ پٹنہ میں ہی موجود تھے۔فی الحال وہ انڈین مجاہدین کے اعلی قائدسمجھے جاتے ہیں۔جوسیین(بھٹکل کے دست راست ہیں۔بہار اور جھارکھنڈمیں سرگرم بتائے جاتے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحسین اختر نے ہی پٹنہ دھماکہ کے لیے بم نصب کرنے کی غرض سے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔دیگر مشتبہ افراد میں طارق کانام لیا جارہاہے،جوزخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسرے مشتبہ شخص امتیازعرف کلیم الدین انصاری کو پٹنہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحسین اخترکا تعلق بہار کے شہر سمستی پور سے بتایا گیاہے۔ان کا اتہ پتہ بتانے والوں کو دس لاکھ روپئے دینے کااعلان کیا گیاہے۔وارناسی اور حیدرآباد کے دھماکے میں اس کے ملوث ہونے کاشک وشبہ کیاجاتاہے۔پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امتیار انصاری کے مطابق تحسین اخترسے گذشتہ ان کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں پٹنہ بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔توسیم نامی ایک اور نوجوان کانام سامنے آرہاہے،جوبم نصب کرتے وقت زخمی ہوگیا۔توسیم کی حالت تشویشناک ہے اوران کے بچنے کے بہت کم امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔علیحدہ اطلاع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کے اصل منصوبہ ساز کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے،جس نے اقبال جرم بھی کرلیاہے۔رانچی میں بڑے پیمانہ پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Patna blasts: 13 arrested, police suspect Indian Mujahideen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں