راہول گاندھی کیخلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-29

راہول گاندھی کیخلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

بی جے پی قائدین کے ایک وفدنے آج الیکشن کمیشن کو شکایت پیش کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ایم پی کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔راہول گاندھی کی جانب سے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ خطوط پر ووٹس کی اپیل کرتے ہوئے اور مختلف فرقوں کے مابین منافرت کو ہوادیتے ہوئے مشالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کئے جانے پر بی جے پی نے یہ شکایت پیش کی ہے۔ایک یادداشت چیف الیکشن کمشنروی ایس سمپت کے حوالہ کی گئی ہے جس میں مانگ کی گئی ہے کہ ایک قومی پارٹی کی حیثیت سے کانگریس کودی گئی مسلمہ حیثیت واپس لی جائے اور نائب صدر پارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے۔بی جے پی کی یادداشت میں کہاگیا ہے کہ''یہ مود بانہ درخواست کی جاتی ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف،براہ کرم کارروائی کی جائے کیونکہ(بقول بی جے پی کے)راہول گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے مشالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے''۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ''انڈین نیشنل کانگریس کی،بحیثیت ایک قومی پارٹی مسلمہ حیثیت کو براہ کرم فوری واپس لے لیا جائے''۔نائب صدر بی جے پی مختارعباس نقوی نے دعوی کیا کہ کانگریس''مشالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،روایتاعادی ہے''بی جے پی کے قانونی امورسل کے چیف ستیہ پال جین نے کہا کہ''ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آردرج کیا جائے کیانکہ انہوں نے فرقہ وارانہ منافرت کو ہوادینے والی نقاریر کی ہیں جن سے ہندوؤں اورسکھوں کے درمیان ونیز ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی پیداہوئی ہے۔یہ اقدام،مشالی ضابطہ اخلاف کی خلاف وزری ہے''۔جین نے کہا کہ''راہول گاندھی نے فرقہ وارانہ خطوط پر کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے''جین نے مزید کہا کہ بی جے پی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کے انتخابی نشان کو منجمدکردیا جائے اور اس کی مسلمہ حیثیت ختم کردی جائے۔یادداشت میں دعوی کیا گیا ہے کہ بی جے پی کے خلاف راہول گاندھی کے الزامات''جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور یہ الزامات انتہائی اشتعال انگیز ہیں جن سے فرقہ وارانہ احساسات کے ابھرنے کا امکان ہے''یادداشت میں راہول گاندھی کی اس تقریر کے اقتباسات کاحوالہ دیاگیا ہے جو راہول نے گذشتہ چورو(راجستھان) میں کی تھی۔یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ''راہول گاندھی نے بی جے پی اور اس کے قائدین کے خلاف کلیتابے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے بی جے پی کی ساکھ کو متاثر کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی،دانستہ کوشش کی ہے۔یہ کوشش،مشالی ضابطہ اخلاق کی روح اور صحت مندانہ جمہوری اقدار کے مغائر ہے''۔

BJP files complaint with EC over Rahul Gandhi`s speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں