پاکستانی عازم حج کا 6387 کیلو میٹر پیدل سفر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-14

پاکستانی عازم حج کا 6387 کیلو میٹر پیدل سفر

پاکستان کا شہری 6387کیلو میٹر پیدل چلتے ہوئے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ معظمہ پہنچ گیا۔ العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے یہ بات بتائی۔ قرل زادہ کثرت رائے7جون کو کراچی سے پیدل عزم حج کے لیے نکل پڑا۔ وہ ایران ، عراق اور اردن کو پار کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو سعودی عرب پہنچ گیا۔ کثرت رائے نے العربیہ کو بتا یا کہ وہ تین ماہ کے حج سفر پر بحیثیت امن مشن نکل پڑا ہے اور کہا کہ میں ساری دنیا میں امن چاہتا ہوں اور یہ بھی خواہش ہے کہ تمام اسلامی ممالک یوروپی یونین کی طرح متحد رہیں، اور مزید کہا کہ وہ دہشت گردی کے ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔ کثرت رائے کو پیدل چلنے کا تجربہ ہے۔ اس نے 2007میں اپنے وطن میں 85دنوں کے دوران 1999کیلو میٹر پیدل سفر کیا تھا۔ 2009میں اس نے 14دنوں میں لاہور تا اسلام آباد 327کیلو میٹر کا سفر طے کیا تھا۔

Pakistani pilgrim walks 6387 km to make hajj to Mecca

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں