مشرف پاکستان سے باہر نہیں جا سکتے - وزیر داخلہ کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-14

مشرف پاکستان سے باہر نہیں جا سکتے - وزیر داخلہ کی وضاحت

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف ملک سے با ہر نہیں جاسکتے ۔ ان کا نام اب بھی اگزٹ کنٹرول فہرست میں موجود ہے۔یہ بات پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بتائی ۔چودھری نثار علی خان نے کہا کہ وفاتی تحقیقا تی ایجنسی کو ہدایت دی گئی ہے۔ کہ بغاوت کے مقدمہ میں مشرف کے خلاف تحقیقات میں تیزی کی جائے اور جلد از بلد تحقیقات رپورٹ پیش کردی جائے۔انہوں نے کہا 70سالہ مشرف کا نام اگزٹ کنٹرول فہرست میں موجود ہے۔ ان کا نام اس فہرست سے اس وقت تک نہیں نکالا جائے گا جب تک عدالت کا فیصلہ نہ ہو۔ مشرف اس وقت لال مسجد مقدمہ میں ضمانت حاصل کرنے کوشاں ہیں ۔انہیں تین دیگر مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے ۔ مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل ملک سے باہر جاسکتے ہیں مشرف کو تین مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔بے نظیر بھٹوقتل مقدمہ ،اکبر بگٹی قتل مقدمہ اور2007میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے مقدمہ میں ضمانت مل چکی ہے۔ اب وہ لال مسجد مقدمہ میں ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بناء پر قیاس کیا جارہا ہے کہ6 ماہ قید میں رہنے کے بعد رہا ہوجائیں گے۔ تین مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد مشرف کو لال مسجد کے امام کے قتل مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ مشرف جس وقت آرمی چیف تھے 2007میں لال مسجد پر یلغار کرنے فوج کو حکم دیا تھا۔ فوج کی یلغار میں قریب 100افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر داخلہ کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جبکہ میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف مشرف کی بغاوت کی سالگرہ کا وقت ہے۔ 12اکتوبر 1999کو مشرف نے نواز شریف کی منتخبہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ۔ مشرف نے بحیثیت صدر 2008تک حکومت کی اس کے بعد مواخذہ کی دھمکی کے بعد مستعفی ہوگئے اور خود جلا وطنی اختیار کرکے باہر چلے گئے۔ سپریم کورٹ نے 3جولائی کو بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرنے کی درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے حکومت کو یہ ہدایت دی کہ وہ اپنے سرکاری بیان کے تحت عدالت سے ربط رکھے۔حکومت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ قانون کے مطابق مشرف کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھائے گی اور دستور کے آر ٹیکل 6کے تحت بغاوت کے ضمن میں کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے واضح کردیا کہ مشرف پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے کیونکہ ان کا نام اگزٹ کنٹرول فہرست میں ہے۔ چونکہ مشرف کو تین مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے اورایک مقدمہ میں وہ ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ اس لیے قیاس کیا جارہا ہے کہ مشرف چوتھے مقدمہ میں ضمانت ملنے کے بعد پاکستان سے باہر سفر کریں گے۔ تاہم وزیر داخلہ نے واضح کردیا کہ مشرف سے پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے۔

Pervez Musharraf cannot leave Pakistan: Interior Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں