پاکستان میں سزائے موت پر حکم التواء برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

پاکستان میں سزائے موت پر حکم التواء برقرار

پاکستان اس وقت تک سزائے موت کے طریقہ کار کو بر قرار کھے گا تا وقتیکہ ملک کے وزیر اعظم نواز شریف اور نئے صدر ممنو حسین اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ملا قات کریں۔ وزرات داخلہ کے ترجمان عمر حمیدخان نے' پی ٹی آئی 'سے بات کرتے ہوئے حالیہ اطلاعات کی تردید کی حکومت نے سزائے موت کے طریقہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پرانی خبر ہے۔ وزیر اعظم نے صدر سے ملاقات تک سزائے موت کے طریقہ کو رکوادیا ہے۔ امکان ہے کہ چند ہفتوں میں دونوں قائدین ملاقات کریں گے تاکہ ایک قطعی فیصلہ کریں کہ آیا امتناع بر خواست کیا جائے یہ سابقہ حکومت کے فیصلہ کو برقرار رکھا جائے۔ شریف کی حکومت نے قبل ازیں کہا تھا کہ مجرمین ، انتہا پسندوں کی سرکوبی کی کوشش میں سزائے موت کے طریقہ کو بحال کرے گی۔ اس اقدام پر بین الاقوامی انسانی حقوق گروپس نے تنقید کی تھی۔ اگست میں حکومت نے چار مجرمین کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان میں ممنوعہ تنظیم لشکر جھانگوی کے دو ارکان شامل ہیں۔ انہیں 21,20اور 22اگست کو سندھ کی سکر چیل اور کراچی سنٹرل جیل میں پھانسی دی جانے والی تھی۔ تاہم اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے اعتراض کے بعد ان سزاؤں پر عارضی حکم التواء کردیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے صدر کی حلف برداری کے بعد تازہ فیصلہ لیا جائے گا۔ یو روپین یونین نے اگست میں پاکستان کو خبر دار کیا تھا کہ سزائے موت کی برخواستگی کو 26رکنی بلاک میں ایک بڑی خامی سمجھا جائے اور امکارنی طور پر یورپی مارکٹ میں ڈیوٹی فری رسائی کے لیے اسلام آباد کی خواہش متاثر ہوگی۔شریف نے وزرات داخلہ کو ہدایت دی کہ مزید استحکام تک سزائے موت دینے کے طریقہ کو روک دیا جائے۔ یہ احکام یوروپین یونین کی ترجیحات کی عمومی اسکیم ( جی ایس پی ) سے استفادہ کے لئے وزرات خارجہ کی روشنی میں دیئے گئے ۔

Pakistan to continue its stay on death penalty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں