گاندھی جی پر اندور میں بین الاقومی کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-05

گاندھی جی پر اندور میں بین الاقومی کانفرنس

International Conference on Gandhi Disarmament and Development
مدھیہ پردیش کے صنعتی دارالحکومت اند ور میں گاندھی ڈیزارمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ،کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا جمعہ کو آغاز ہوا۔ اس موقع پر منی شنکر ایئر نے کہا کہ ایک بار گاندھی کے عدم تشدد تحریک سے متاثر ہوکر 1988میں اقوام متحدہ میں ہتھیار ختم کرنے کے بارے میں چیت کی گئی۔ انہوں نے بتا یا کہ راجیو گاندھی کے بعد کوئی بھی ایسے ہندوستانی لیڈر نہیں ہیں، جنہوں نے اقوام متحدہ میں اس کے بارے میں بات چیت کی۔راجیوگاندھی کاکہناتھاکہ کیمیائی ہتھیاروں کوجلدسے جلد ختم کرنا چاہیے ،نہیں تو پوری دنیا کئی حصوں میں بٹ جائے گی ۔اگر ہمیں فطرت ،انسانی سماج اورتہذیب کو بچانا ہے تو ہمیں اس جانب تیزی سے توجہ دینا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جنگ میں سامنے والے کو مارنے پر اسے مبارک بادی جاتی ہے اور کسی ایک دو شخص کے مارنے والے کو پھانسی کی سزا، یہ کیسا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ دنیا کو بچانے کے لئے دنیا کو ختم کرنا ضروری ہے۔اسکے بعد منی شنگر نے کانگریس اور راجیوگاندھی کے خیالات پربحث کی اور اس کے لئے انہیں مبارک باد بھی دی۔اس موقع پر ڈاکٹراحمدی نے کہا ،جب میں پانچ سال کا تھا تب مجھے مہاتما گاندھی سے ملنے کا موقع ملا تھا ۔ہمارے آئین سے ہمیں بہت سارے حقوق حاصل ہوئے ہیں۔انہی میں سے ایک ہے عدم تشددکے ذریعے ملک میں ہورہی تحریکوں کو ختم کیا جائے اور پوری دنیا میں امن پھیلا یا جائے ۔آج کے نوجوانوں کو گاندھی جی کے خیلات کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ا س موقع پر پاکستا ن کے سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا آج کے21 ویں صدی میں دنیا میں امن کی بہت ضرورت ہے ۔گاندھی جی نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی ہے اور دنیا کو امن کا سبق پڑھایا ہے۔ایک دوسرے طالب علم نریندر نے کہاکہ گاندھی جی کے بارے میں سن کر اچھا لگتا ہے ۔عدم تشدید اور ستیہ گرہ کی ان پالیسی ہمیں ترغیب دیتی ہے ۔نئی نسل تشدد میںیقین کرتی ہے۔ اس میں بیداری پیدا کرنا ہوگی۔کانفر نس میں گاندھی جی پر ماہرین کے خیا لات سننے آئے سمیت سولنکی نے کہا کہ گاندھی موسمیات کی تبدیلی پر شروع سے آگاہ تھے اورانہوں نے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ پرزوردیاتھا ۔اس موقع پر مدھہ پردیش کے راستے پر چلکر لوگوں کی ضروریات کی جاسکتی ہے ،لیکن لالچ کی نہیں۔اگر ہم عدم تشدد نہیں اپناتے ہیں تو ہم بہت جلد برباد ہوجائیں گے۔کانگریس جنرل سکریٹری دگوجے سنگھ نے کہا کہ گاندھی کے خیالات آج کی ضرورت ہیں۔

International Conference on Gandhi Disarmament & Development

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں