شٹ ڈاؤن بحران کے خاتمہ کیلئے تاوان نہ دینے اوباما کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

شٹ ڈاؤن بحران کے خاتمہ کیلئے تاوان نہ دینے اوباما کا عہد

صدر امریکہ بارک اوباما نے اس بات کا انتباہ دیا کہ قرضو ں کی عدم ادائیگی کی صورت میں معیشت کے مفلوج ہوجانے کی صورتحال ڈرامائی طور پر اور بھی بدتر ہوجائے گی جبکہ بارک اوباما نے آج اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ جانبدارنہ شرائط کے بغیر وفاقی بجٹ کو منظور کریں تاہم انہوں نے بتا یا کہ وہ بحران کے خاتمہ کے لیے "تاوان "نہیں دیں گے۔ اوباما نے اپنے ہفتہ واری خطاب میں بتا یا کہ ناعاقبت اندیشانہ اور نقصا ندہ شٹ ڈاؤں سے باہر نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے جس میں بجٹ کو منظوری دینا شامل ہے جو ہماری حکومت کو فنڈس فراہم کرتی ہے جبکہ اس کاروائی میں جانبدارنہ شرائط عائد نہیں کیے جانے چاہئے۔ جس کے ساتھ ہی ساتھ قرضوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال بھی موجود ہے جبکہ شٹ ڈاؤن ڈرامائی طور پر اور بھی زیادہ بد تر ہوجائے گا۔ تعطل کے خاتمہ کے لیے اپوزیشن سے اپیل کرتے ہوئے اوباما نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر کسی ایک بات کا انتخاب کریں اور اس ڈھونگ کو ختم کرنے کے ساتھ ہی ساتھ شٹ ڈاؤں کو بھی برخواست کردیں۔ ایوان نمائندگان آج کے اجلاس کے لیے تیا ر رہا تاہم منگل کو شروع ہوئے شٹ ڈاؤن کو بھی بر خواست کردیں۔ ایوان نمائندگان آج کے اجلاس کے لیے تیار رہا تاہم منگل کو شروع ہوئے شٹ ڈاؤں یا قوم کے 16.7کھرب ڈالرس مالیتی قرض تحدید میں اضافہ کے اقدام پر کسی پیشرفت کی توقع نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے قرض کی عدم ادائیگی سے گریز کے لیے کانگریس کو 17اکتوبر تک کاروائی کرنی ہوگی۔ اوباما نے بتا یا کہ امریکہ کے شہری اپنے کام کے عوض تاوان کا مطالبہ نہیں کر تے ہیں۔ وہ کسی مقرر ہ قانون پر ہماری معیشت یا جمہوریت کو یرغمال نہیں بناتے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران اوباما نے بتا یا کہ وہ معیشت کے فروغ ، نئی ملازمتوں کی فراہمی اور مدت طویل کے لیے ہماری مالی حالت کی اصلاح کے لیے ڈیمو کریٹس سے لے کر ریپبلیکنس تک کسی کے بھی ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Obama says will not ''pay a ransom'' to end shutdown crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں