کیرالہ میں اسلامک بینکنگ کی اجازت نہیں دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

کیرالہ میں اسلامک بینکنگ کی اجازت نہیں دی گئی

کیرل میں اسلامک بینک شروع کرنے کی اجازت کے معاملہ پر آرٹی آئی نے وضاحت پیش کی ہے کہ اس نے ریاست میں اسلامک بینکنگ شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔قابل ذکرہے کہ اخبارات نے شہ خ خیوں کے ساتھ اس خبر کو نمایاں طورپرشائع کیاتھاجس پرمختلف حلقوں نے خوشی ظاہر کی تھی مگر آربی آئی نے اس کی تردیدکردی۔نیوزپورٹلmuslim mirrorکے مطابق بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی کی طرف سے داخل آرٹی آئی پرریزروبینک آف انڈیانے کہاکہ اس نے کسی بھی قانون تابینکنگ ریگولیشن ایکٹ یاکسی دوسرے قانون کے تحت کیرل میں شرعی نقطہ نظر سے بینکنگ کی اجازت نہیں دی ہے۔خیال رہے کہ آربی آئی کے تحت رجسٹرڈاداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ آربی آئی ایکٹ 1939بینکنگ ریگولیشن ایکٹ1949یاکسی بھی اپنے قانون جس کے تحت یہ ادارے قائم ہیں پرعمل کرناضروری ہے۔دراصل آربی آئی نے چےئرمین فائنینشیل سروسزلمیٹیڈکونان بینکنگ فائنینشیل کارپوریشن کادرجہ دے دیاتھاجس پریہ افواہ اڑادی گئی کہ آربی آئی نے اسلامک بینکنگ کی اجازت دے دی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آربی آئی کے سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر نے سوامی کو جوخط بھیجاہے اس میں ان کے نام کے ساتھ منسٹرآف کامرس لاء اینڈجسٹس لکھاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس وقت وزیرنہیں ہیں۔اس سے انفارمیشن آفیسرکی لاعلمی،غیرسنجیدگی اور لاپروائی کامظاہر ہوتاہے۔وہیں یہ بھی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ سرکاری ادارے جوابدہی کے معاملے میں کتنے 'حساس'ہیں۔

No Islamic Banking has been allowed in Kerala: RBI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں