ایندھن بچاؤ مہم کے تحت وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی میٹرو کے ذریعے دفتر پہنچے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

ایندھن بچاؤ مہم کے تحت وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی میٹرو کے ذریعے دفتر پہنچے

ایندھن کے تحفظ کی مہم کے تحت وزیر پٹرولیم ایم ویرپا موئلی آج میٹرو ٹرین سے اپنے دفتر آئے۔ موئلی اپنے رہائش گاہ 3تغلق لین سے پیدل چل کر ریس کورس میٹرو اسٹیشن گئے جہاں انہوں نے یلو لائن کی ٹرین پکڑی اور مرکزی سکریٹریٹ اسٹیشن پر اتر کر شاستری بھون واقع اپنے دفتر گئے۔ ایک مرکزی وزیر کی طرف سے عوامی نقل و حمل کے استعمال کو لے کر میڈیا کی طرف سے مسئلہ کھڑا کرنے موئلی کو 15منٹ تک سفر میں تگنا وقت لگ گیا ۔ میڈیا موئلی کے رہائش گاہ سے لے کر ریس کورس میٹرو اسٹیشن آنے تک ان سے جواب لینے دھکا مکی کرتے رہے جس سے وزیر کو اتنی دوری طے کرنے میں 25منٹ لگ گئے۔ موئلی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ مالی سال میں تیل در آمد پر تقریبا 145ارب ڈالر خرچ کئے۔ جہاں ہم گھریلو پید اوار بڑھانے کی کوشش میں لگے ہیں، ساتھ ہی ہمیں در آمد بل میں کمی کے لئے ایندھن بچانا چاہئے۔ ایندھن کی درآمد بل موجود اکاؤنٹ کا خسارہ جیسی موجودہ اقتصادی پریشانیوں کے لئے سب سے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزرات اور تیل علاقے کی عوامی کمپنیوں کے تمام افسر ہر بدھ کو عوامی نقل و حمل سے سفر کریں گے۔ جوائنٹ سکریٹری نیرج متل اور ارامے گردھر سائیکل سے 8کلو میٹر کا سفر کرکے دفتر پہنچے۔ ذاتی سکریٹری سنجیو کمار نے دفتر آنے کے لیے مختلف میٹرو پکڑی ۔ موئلی نے کہا کہ اکیلے وزرات کے ملازمین نے آج 600لیٹر پٹرول یا ڈیزل بچالیا ہوگا۔ میں نے اپنے دفتر کی کار کو پورے دن گیراج میں کھڑی کرنے کا حکم دیا ہے۔میں میٹرو ہی سے گھر واپس جاؤنگا۔

Moily travels by Metro, takes the lead on conservation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں