آندھرا پردیش کی تقسیم ناگزیر معلوم ہوتی ہے - پناباکا لکشمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

آندھرا پردیش کی تقسیم ناگزیر معلوم ہوتی ہے - پناباکا لکشمی

مرکزی وزیر مملکت برائے پٹرولیم پنابا لکشمی نے آج احساس ظاہر کیا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے لیے ریاست کی تقسیم ناگزیر ہوگئی ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ ساحلی آندھرا ور رائلسیما کے علاقوں کے عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کی کوشش کریں گے۔ باپٹلہ میں آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی تقسیم ناگزیر ہوجائے تو سیما آندھرا کے علاقوں کے عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے حیدر آباد کو مرکزی زیر انتظام علاقہ بنا یا جانا چاہئے۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ وہ شخصی طور پر متحد ریاست کی حامی ہیں، مرکزی وزیر نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر کانگریس پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کی تعمیل کریں گی۔ انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ تلنگانہ اور سیما آندھرا دونوں علاقوں کے ساتھ مساوی انصاف کرے۔ پنا با لکشمی نے کہا کہ وہ 2014کے عام انتخابات میں باپٹلہ حلقہ لوک سبھا سے ہی دوبارہ مقابلہ کریں گے۔ دریں اثناء کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی و سابق وزیر جی وینکٹ ریڈی نے باپٹلہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کی تقسیم دستور کے مطابق نہیں کی گئی تو سیما آندھرا علاقہ کے عوام وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اے آئی سی سی صد ر سونیا گاندگی کو کھبی معاف نہیں کریں گے۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد نے احساس ظاہر کیا کہ دستور کی دفعہ (D) 371میں ترمیم کے بغیر ریاست کی تقسیم نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کے خلاف قانونی جد و جہد شروع کریں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں