ایران کے سائبر وار فئر کے سربراہ کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

ایران کے سائبر وار فئر کے سربراہ کا قتل

Iran-Cyberwarfare-Chief-Gunned-Down
ایران کے سائبر وار فیر پرواگرام کے کمانڈر مردہ پائے گئے مشتبہ قتل کی واردات میں ان کے سینہ میں دو گو لیوں کے نشان پائے گئے۔ ذرائع ابلاع کی اطلاعات کے مطابق مجتبی احمد ی جو سائبر وار ہیڈ کوارٹرس میں کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں کہ نعش تہران کے شمال
مغرب میں کرج ٹاؤن کے قریب جھاڑیوں میں پائی گئی ۔ایرانی پولیس نے کہا کہ احمد ی کے قتل میں دو موٹر سیکل سوار ملوث ہوسکتے ہیں۔2007ء کے بعد سے 5نیوکلرسائنسدان اورملک کے بیاسلک مزائل پروگرام کے سربراہ کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ایران نے اسرائیل کی بیرونی انٹلیجنس ایجنسی موساد پر الزام عائد کیا کہ وہ ان واقعات میں ملوث ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے انقلابی کارڈسے تعلق رکھنے والی ویب سائٹ کے حوالے سے کہا کہ احمدی ہفتہ کے دن آخری مرتبہ آفس سے گھر جاتے ہوئے دیکھے گئے اور بعد ازاں ان کی نعش دستیاب ہوئی جس میں ان کے قلب میں دہ گولیوں کے نشان تھے ۔ویب سائٹ نے عینی شاہد کے حوالے سے کہا کہ میں نے ان کے جسم پر گولیوں کے دو نشان دیکھا اور جہاں تک ان کی نعش پر زخموں کے نشان ہیں اس سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ ان کا قریب سے پستول کے ذریع ہ قتل کیاگیا ہے انقلابی گارڈ کی امام حسن مجتبی ڈیویثرن کے ذرائع نے کہا کہ احمدی کی موت کی تحقیقات کی جائے ۔انہوں نے قاتلوں کی شنائت کے بارے میں قبل ازوقت قیاس آرائیوں کے خلاف انتباہ دیا ۔ٹیلی گراف کے مطابق مغر بی عہدیداروں نے کہا کہ اس اطلاع کے بارے میں ابھی جائزہ لیا جائے گا تا ہم ماضی میں جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ایران کے سیکوریٹی دستوں کے لئے زبردست دھکا ہے اور احمدی کی موت ایک بہانہ ہوسکتی ہے۔

Iranian cyberwar chief shot dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں