خدشہ ہے کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا - آصف زرداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

خدشہ ہے کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا - آصف زرداری

سابق صدر آصف علی رزداری نے سیکورٹی سے متعلق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی سیکور ٹی سے متعلق درخواست جمع کرادی ہے۔ درخواست ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائی ہے۔ درخواست میں چیف سکریٹری سندھ ، رینجرز اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا تھا، خدشہ ہے کہ انہیں بھی قتل کردیا جائے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طالبان سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Zardari fears he might be killed, files petition in SHC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں