دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پر تنقید - صدر جمہوریہ کا ترک اخبار کو انٹرویو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پر تنقید - صدر جمہوریہ کا ترک اخبار کو انٹرویو

پاکستان پرشدید تنقیدکرنے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہاہے کہ جب تک وہ اپنی سرزمین پردہشت گردی کے انفراسٹرکچرکوختم نہیں کردیتا،دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں پیش رفت کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔''ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ جوانفراسٹرکچردہشت گرد تنظیموں نے آپ کے علاقوں میں قائم کررکھاہے،انھیں ختم کردیں!آپ ہندوستان سے وعدوں کووفاکریں،دہشت گردوں کوہندوستان کے خلاف اپنی ناپاک سرگرمیاں چلانے کیلئے آپ کی سرزمین استعمال کرنے نہ دیں جب تک ایساماحول پیدانہ ہوجائے،آپ کس طرح دیگرتبدیلیوں کی بات کرسکتے ہو؟لہذاہم امیدکرتے ہیں کہ جو کچھ نوازشریف نے بیان کیاہے،وہ اس پرعمل درآمدکرنے کی کوشش کریں گے،''مکرجی نے ترک نے اخبار''ٹوڈیززمان''کوانٹرویومیںیہ بات کہی۔صدرجمہوریہ نے تاکیدکی اس موضوع پر پاکستان کی طرف ''سنجیددسعی''ہونی چاہئے کیونکہ انھون نے کہاکہ ہندوستان کے خلاف زیادہ دہشت گردانہ سرگرمیاں''پاکستان کے زیر کنٹرول علاقوں''سے ابھری ہیں۔''مناسب ماحول ابھرنے کا موقع دیں۔حقیقی خط قبضہ جس پر فائربندی لاگو ہے،اس کی خلاف وزری ہوئی ہے''۔انھون نے دونوں ملکوں کی جانب سے اپنے اختلافات کی یکسوئی کیلئے کئے گئے اقدامات پر خوشی کااظہار بھی کیا۔''اور میں خوش ہوں کہ دونوں وزائے اعظم نے اپنے افسران،ڈائریکٹرجنرلس آف ملٹری آپریشنس کو ہدایت دینے سے اتفاق کیا ہے کہ مل بیٹھ کراس مسئلہ کی یکسوی 1972ء معاہدہ کے چوکھٹے میں کریں،جوشملہ معاہدہ کے طور پر زیادہ مشہور ہے،جوتب کی وریراعظم ہنداندراگاندھی اور پاکستانی وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹونے طئے پایاتھا۔مکرجی نے کہا،''وہی فریم ورک ہے جوہم تمام مسائل کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوی کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔لیکن امن درکارہے۔پاکستان کی جانب سے سنجیدہ کوشش ہونی چاہئے۔یہ یقینی بنانے کیلئے ہماری اپیل ہے کہ ان کا علاقہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ گرمیاں انجام دینے کیلئے استعمال نہیں کیاجارہاہے''انھون نے کہاکہ دونوں ملکوں کے پاس دہشت گردی اور علاقائی سا لمیت سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے سے بات چیت کیلئے کئی میکانزم ہیں ۔ابھی تک پاکستان کے ساتھ ہمارے رشتے کاجہاں معاملہ ہے،باقاعدہ ادارہ جاتی انتظامات موجودہیں۔تیزایک نکتہ ملحوظ رکھناہوگاکہ جوعہد پاکستان نے کیا،اب نہیں بلکہ2004ء میں کہ پاکستانی علاقہ ہندوستان کیلئے معاندانہ قوتوں کی جانب سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی''۔مکرجی نے پاکستان کو 2008ء ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے مرتکبین کو کیفرکردارتک پہنچانے کے اپنے عہدکی بھی یادودہائی کرائی۔

Dismantle terror infrastructure, Pranab tells Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں