دنیا میں نقل مکانی کرنے والا ہر چھٹا شخص ہندوستانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-19

دنیا میں نقل مکانی کرنے والا ہر چھٹا شخص ہندوستانی

دنیا میں اپنا وطن چھوڑکردوسری جگہ بس جانے کا رواج بہت بڑھتاجارہاہے۔ہندوستانی بھی اس معاملہ میں پیش پیش ہیں۔نقل مکانی کرنے والا دنیاکاہرچھٹا آدمی ہندوستانی ہے۔ ممبئی کے آبادی کے سائنس کے بین الاقوامی ادارے کے پروفیسر اور یونیسیف انڈیاکے نمائندہ رام ایس بھگت نے یواین آئی کو بتایاکہ اندرون ملک اور ملک کے باہر نقل مکانی کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔ہندوستان میں جن ریاستوں سے لوگ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرتے ہیں ان میں پنجاب اور کیرالا سرفہرست ہیں۔پروفیسر بھگت نے بتایاکہ جن ممالک سے لوگ بہت تیزی سے نقل مکانی کررہے ہیں ان میں چین ،ترکی اور قلپائن شامل ہیں۔جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیاکسی ملک کی حکومت نے لو گوں کے نقل مکانی کرنے پر پابندی لگارکھی ہے،پروفیسر بھگت نے کہا کہ چین میں لوگوں کے شمار کا حساب کتاب رکھا جاتاہے اورافراد کا ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل ہونا آسان نہیں ہوتا ۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چند سال قبل بعض افریقی ممالک میں اس طرح کی پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی مگر سیاسی اسباب کی وجہ سے دباؤ بڑھنے پر یہ پالیسی تبدیل کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا اتنی چھوٹی ہوتی جارہی ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے لگے ہیں۔ اس لئے شاید دنیا میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر بھگت نے کہا کہ نقل مکانی کرنے سے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ نقل مکانی کرنے سے ان کے حالات زندگی بہتر ہوجاتے ہیں ورنہ اپنا گھر با رچھوڑ نا کوئی پسند نہیں کرتا۔ سوشیل اسٹڈیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ نقل مکانی کی وجہ سے کافی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ اپنے وطن اور اپنے رشتہ داروں کو چھوڑنا از سر نو اپنا گھر بار سیٹ کرنا آسان نہیں ہوتا پھر بچوں کی شادی میں بھی پریشانی ہوتی ہے اس طرح کئی دیگر مسائل بھی ہیں۔ ڈاکٹر بھگت نے بتا یا کہ بین الاقوامی سطح پر خواتین کی سرحد پار نقل مکانی زیادہ نہیں ہوتی ہے۔ دولت مشترکہ پارلیمانی سکریٹریٹ کے حالیہ جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اس معاملے میں عورتوں کا تجربہ بہت خراب ہوتا ہے۔ بعض مرتبہ معصوم خواتین کو بہتر روزگار کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا جاتا ہے پھر ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہیں فروخت کرکے جسم فروشی کے دھندے میں ڈال دیا جاتا ہے یا ان سے معمولی کام کاج کرائے جاتے ہیں۔ ایسے بھی کیس ہوتے ہیں جب انہیں مارا پیٹا گیا اور ظلم و زیادتی کی گئی۔ یہ سب غربت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Every sixth person in the world is an Indian: other issues in migration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں