سیاست میں مجرمین کا داخلہ روکنے کی تجویز پر حکومت کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

سیاست میں مجرمین کا داخلہ روکنے کی تجویز پر حکومت کا غور

no entry of criminals in politics Sibal
مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ وہ میدانِ سیاست میں مجرموں کے داخلہ کو روکنے کی ایک تجویز سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ یہ قدم ایک ایسے وقت اٹھایاجارہاہے جب کسی فوجداری مقدمہ میں قانون سازوں کو خاطی قرار دیئے جانے پر ان کو فوری نااہل قرار دیئے جانے کے اقدام کو روکنے ایک بل پارلیمنٹ میں تصفیہ طلب ہے۔ وزیر قانون کپل سبل نے کہاکہ "مناسب رکاوٹوں کوقائم کرنے کے اقدامات" کیلئے کانگریس کی صفوں میں وہ اتفاقِ رائے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ ان مجوزہ رکاوٹوں کے ذریعہ مجرمین کو سیاست میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی اس معاملہ میں بہت سنجیدہ ہے۔ "ہم ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں کہ سیاست میں مجرمین کے داخلہ کے امکانات کم ہوجائیں۔" کپل سبل نے انڈین ویمنس پریس کور کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ"ان لوگوں کو، جن پر نہایت سنگین فوجداری جرائم کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، سیاست میں داخل ہونے سے روک دیاجاناچاہئے۔" انہوں نے پارلیمنٹ میں عدلیہ تقررات کمیشن(جے اے سی)کی منظوری کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہاکہ وہ مجوزہ کمیشن میں چیف جسٹس آف انڈیا کو دستوری موقف دینے آمادہ ہیں۔

Seriously mulling to bar entry of criminals in politics: Kapil Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں