مرکز میں مضبوط سیاسی متبادل کی فراہمی علاقائی جماعتوں کی ذمہ داری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

مرکز میں مضبوط سیاسی متبادل کی فراہمی علاقائی جماعتوں کی ذمہ داری

mulayam yadav
سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہاکہ علاقائی اور چھوٹی جماعتوں کوعوام کو ایک (سیاسی)متبادل فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے کانگریس یا بی جے پی کا نام لئے بغیر کہاکہ بڑی اور طاقتور جماعتیں عوام کی امنگوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے انہوں نے صرف ووٹ بینک کی سیاست کی ہے۔ میں تمام علاقائی اور چھوٹی جماعتوں سے اپیل کرتاہوں کہ لوگ اب کوئی شکایتیں سننا نہیں چاہتے،بلکہ وہ بڑی اور طاقتور جماعتوں کاایک مضبوط اور موزوں متبادل چاہتے ہیں۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی عاملہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جس کا یہاں آج سے آغاز عمل میں آیا۔ سماج وادی پارٹی صدر نے کہاکہ موجودہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ سماج وادی پارٹی کا فرض ہے کہ وہ مرکز میں ایک مضبوط متبادل فراہم کرے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بے سمت ہوچکاہے اور گذشتہ دس سال سے بحران کاسامنا کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی اے اور اس کے بعد یوپی اے حکومتوں کے دور اقتدار میں بین الاقوامی سرحدیں کمزور رہی ہیں ہمارے ملک کو بچانے ہمارے سپاہیوں کو اپنی جان قربان کرنی پڑی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کرسکتے لیکن کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتوں نے ہمیشہ اس معاملہ کو راز میں رکھا ہے اور بین الاقوامی جارحیت کے خلاف جھوٹ بولاہے۔ کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت کو عوام دشمن قرا ردیتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ گذشتہ پانچ سال کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں100فیصد سے زائد اضافہ ہواہے اور وہ کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کوملازمت فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ مظفر نگر اوراترپردیش کے دیگر مقامات پر حالیہ تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک تبدیلی کے مرحلہ سے گذر رہاہے، اسی لئے بعض مفادات حاصلہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماضی میں جن لیڈروں کوعوام نے مستردکردیاہے وہ سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن سماج وادی پارٹی ایسا ہونے نہیں دے گی۔ وہ سیکولرازم اور سماج میں بھائی چارہ برقرار رکھنے کوئی بھی قربانی دین سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے اپنی تقریباً ایک گھنٹہ طویل تقریر ختم کرتے ہوئے عوام کو انتباہ دیا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک کے دشمنوں سے ملک کا تحفظ کریں۔

Only regional parties can provide a strong alternative to big parties : Mulayam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں