08/ستمبر حیدرآباد یو۔این۔آئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع مشرقی اور مغربی گوداوری ، کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم ، نیلور کے علاوہ علاقہ رائل سیما کے تمام اضلاع میں موسلادھاربارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج جاری کردہ بلیٹن میں کہاکہ اس مدت کے دوران ساحلی آندھراپردیش ، تلنگانہ اور رائل سیما کے کئی مقامات پر اوسط تا موسلادھاربارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں کے چند مقامات پر بھی آئندہ دو دن کے دوران بارش یا بونداباندی کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 30 اور 23 ڈگری سلسیس رہے گا ۔ بلیٹن میں کہاگیاکہ اتوار کو ساحلی آندھراپردیش کے کئی مقامات ، رائل سیما اور تلنگانہ علاقوں کے چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ نلگنڈہ ، ضلع محبوب نگر کے اچم پیٹ ، ضلع کھمم کے مدھیرا میں ہرجگہ 5، 5 سنٹی میٹر ، ناگرکرنول میں 4 سنٹی میٹر ، کھمم ، دیورکنڈہ ، مکتھل ، مریال گوڑہ، وینکٹ پورم ، پرگی میں ہرجگہ 2 ، 2 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔Heavy rains likely in Rayalaseema, coastal Andhra
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں