دورہ ہندوستان میں ہندوستانی کرنسی ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-09

دورہ ہندوستان میں ہندوستانی کرنسی ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت

Dont-Carry-Rupees-To-India-UAE
عرب امارات کی سنٹرل بنک نے اپنے بنکوں کے ایکسچینج دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے غیر مقیم ہندوستانی کھاتہ داروں کو ہدایت دیں کہ وہ دورہ ہندوستان کے وقت ہندوستانی کرنسی ساتھ نہ رکھیں ۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کے نتائج سے بھی گاہکوں کو واقف کرانے کی ہدایت دی۔ دبئی کے ہندوستانی سفارت خانہ نے بھی اس نوعیت کی مشاورتی ہدایت جاری کی۔ ہندوستانی قانون کے مطابق بیرونی افراد کو ہندوستانی کرنسی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں جبکہ ہندوستانی کرنسی صرف 7500 روپیئے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ نئے قانون کے تحت سنٹرل بورڈ آف اکسائز انڈیا نے ماہ مئی میں بیرونی افراد پر ہندوستانی کرنسی ہندوستان لے جانے پر امتناع عائد کردیاتھا۔ ہندوستانی قانون کے مطابق بیرونی افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ 5000ڈالر سے زائد قدر ہوتو زائد کرنسی کا ہندوستانی کسٹم حکام کے سامنے اعلان کریں۔ عرب امارات کے ہندوستانی، سفارتخانہ نے کہاکہ ہندوستانی بھاری ہندوستانی کرنسی کے ساتھ ہندوستان سفر کررہے ہیں جو امتناع سے ناواقف ہیں۔ تاہم غیر مقیم ہندوستانی اور بیرونی شہری عرب امارات کے درہم یا بیرونی کرنسی سے روپیئے کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

Dont Carry Rupees To India : UAE Central Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں